’پہیلی‘ آسکرایوارڈ کے لیے نامزد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اداکار اور فلمساز شاہ رخ خان کی فلم ’پہیلی‘ کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کر لیا گیا ہے۔ فلم فیڈریشن آف انڈیا (ایف ایف آئی ) کے قائم مقام چیئرمین ونود پانڈے اس کا اعلان چھبیس ستمبر کو ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ایف ایف آئی کے بارہ جیوری ممبران نے متفقہ طور یہ فیصلہ کیا ہے۔ فلم پہیلی کے ہدایت کار امول پالیکر تھے۔ آسکر کے لیے اس فلم کے اعلان سے لوگوں کو کافی حیرت بھی ہوئی کیونکہ فلم باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں تھی۔ قائم مقام چیئرمین ونود پانڈے کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ایک پیغام ہے اس کے علاوہ فلم قدیم بھارت کی عکاس ہے فلم میں لوک گیت ہیں۔ اس فلم کے ذریعہ دنیا قدیم بھارت اور اس کے رسم و رواج کو پردے پر دیکھ سکے گی۔ فلم پہیلی میں شاہ رخ خان کے ساتھ رانی مکھرجی ہیروئین تھیں۔ مہمان اداکار کے طور پر امیتابھ بچن نے گڈریے کا کردار نبھایا تھا۔ فلم کی کہانی عورت کے جذبات کی عکاس تھی کہ کس طرح اکیسویں صدی میں بھی عورت کی پسند نا پسند کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ آسکرایوارڈ میں نامزدگی کی دوڑ میں کئی بڑی اور کامیاب فلمیں شامل تھیں جن میں سنجے لیلا بھنسالی کی ’بلیک ‘سبھاش گھئی کی ’اقبال‘ ودھو ونود چوپڑہ کی ’پرینیتا‘ آسوتوش گواریکر کی ’سودیس‘ عامر خان کی منگل پانڈے ہندی فلمیں تھیں اس کے علاوہ جنوبی ہند کی علاقائی زبانوں میں تمل، تیلگو اور ملیالم فلمیں بھی شامل تھیں۔ بولی ووڈ ایسی فلمی صنعت ہے جہاں ہر سال ہالی ووڈ سے بھی زیادہ فلمیں بنتی ہیں لیکن آج تک کسی فلم کو آسکر ایوارڈ حاصل نہیں ہو سکا۔ فلمساز آسوتوش گواریکر اور اداکار عامر خان کی فلم ’لگان‘ اب تک کی واحد ایسی فلم تھی جو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ان پانچ غیر ملکی فلموں میں سے ایک تھی جن کا انتخاب جیوری کو کرنا تھا۔ اس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کی فلم دیوداس کو نامزد کیا گیا لیکن دیوداس آسکر کے لیے نامزد غیر ملکی فلموں کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہو سکی تھی اور یہی حال مہاراشٹر کی علاقائی زبان مراٹھی میں بنی فلم ’شواس‘ کا ہوا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||