آسکر جیتنے والی فلم پہ اعتراض | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کلکتہ میں طوائفوں کی اولاد پر بنائی گئی فلم نے بہترین دستاویزی فلم کے لیے آسکر جیتا ہے مگر اس میں بچوں اور انکے ماحول کودکھائے جانے کے طریقے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ برطانوی نژاد فوٹوگرافر زانہ برسکی نے کلکتہ میں سونا گاچی کہ علاقے میں رہنے والے سات بچوں کو کیمرے دیئے جن سے اپنی زندگی کہ مناظر کو فلم بند کرنا سکھایا۔ مس برسکی نے ڈاکیومینٹری’بارن ان ٹو براتھلز‘ میں ان بچوں کے تجربے کو فلم بند کیا گیا ہے جس میں ان کی معصومیت اور دشوار حالات سے جنگ ظاہر ہے۔ اب تک یہ فلم دنیا بھر کہ 30 میلوں میں دکھائی جا چکی ہے جس کہ باعث مس برسکی اور انکے امریکی شریک ڈائریکٹر روز کوفمن کو بیشمار ایوارڈ ملے ہیں۔ فلم میں دکھائے جانے والے بچوں میں سے چار لڑکیاں اور تین لڑکے ہیں جن کو اپنے ماحول سے بچانے کی کوششوں کو دکھایا گیا ہے۔
بنگالی زبان بولنے والے بچوں اورفلم بنانے والے انگریزوں کےلیے مترجم کا کام کرنے والی پارتھا بینرجی کا کہنا ہے کہ اس ڈاکیومینٹری میں اخلاقی مسائل ہیں۔ آسکر تیار کرنے والی اکیڈمی آف موشن پکچرآرٹس اینڈ سائنسز کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سارے تجربے سے بچوں کی زندگی بجائے بہتر بنانے کے اور بدتر کردی ہے۔اور انہو ں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا کوٹھے پر پیدا ہونے والوں کی کہانی کو ڈاکیومینٹری کہنا چاہیے جبکہ اس میں شامل بہت سے شاٹ مصنوعی ہیں۔ ’میں ان بچوں سے پچھلے چند سالوں میں کئی بار ملنے گیا ہوں اور یہی دیکھا ہے کہ مس برسکی کی فلم میں کام کرنے کہ بعد انکی زندگی پہلے سے بدتر ہو گئی ہے‘۔ ’بچوں میں مایوسی اور ناامیدی بڑھ گئی ہے جبکہ انکا خیال تھا کہ اس پراجیکٹ میں کام کرکے ان کو ایک بہتر زندگی گزارنے کا موقع فراہم ہوگا۔‘
مس برسکی اور مسٹر کوفمن سوناگاچی میں ایک آرٹ اسکول کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر لوگوں کہ اعتراض سے ڈرتے ہوۓ فلم کو بھارت میں سکرین کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ مسٹر کوفمن نے کہا ہے کہ وہ فلم میں دیکھائی گئی عورتوں کی خواہشات کا احترام کررہے تھے جو اپنی اور اپنے بچوں کی شناخت کو محفوظ رکھنا چاہتے تھے۔ واشنگٹن میں فلم سکرین ہونے کہ دوران کچھ ناظرین نے ناپسندی کا اظہار کیا ہے کیونکہ فلم میں بھارتی امدادی تنظیموں اور انکی جدوجہد کو نظرانداز کیا گیا ہے اور انگریز ’ہیرو‘کو فرشتہ دکھایا گیا ہے۔ فلم بنانے کہ دوران مس برسکی ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ میں بھی رہائش پذیرتھیں جہاں انہوں نے بچوں کو بہتر اسکول میں داخل کروانے کےلیے افسر شاہی اور سماجی رویوں سے جنگ کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||