بھارتی دستاویزی فلم کیلیے آسکر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اس سال بھارت کے بارے میں ایک دستاویزی فلم ’Born Into Brothels‘ کو بہترین دستاویزی فلم کے لئے آسکر دیا گیا ہے۔ یہ فلم کلکتہ شہر کے ریڈ لائیٹ علاقے میں رہنے والی جسم فروش عورتوں کے بچوں کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم خود بچوں نے ہی بنائی تھی فلم کے ہدایت کار زانا برسکی اور روز کفمین نے ان بچوں کو کیمرے دئیے تھے۔ فلم پروڈیوسروں کا کہنا ہے فلم میں دکھائے جانے والے بچوں کی شناخت کو چھپانے کے لئے یہ فلم بھارت میں نہیں دکھائی جا رہی کیونکہ اس طرح ان بچوں کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ بچوں نے اس دنیا کی انوکھی اور تلخ حقیقتوں کو بہت ہی سادگی سے دکھایا ہے جس ماحول اور دنیا میں وہ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کارٹون فلم ’The Incredibles ‘ کو بہترین اینیمیٹڈ فلم اور بہترین ساؤنڈ ایڈیٹنگ کے لئے آسکر دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||