اولیور سٹون کی ہالی وڈ پر تنقید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈائریکٹر اولیور سٹون نے ہالی وڈ کی فلمی صنعت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے وہ اس خیال کو فروغ دے رہے ہیں کہ امریکہ میں جنگ جاری ہے۔ انہوں نے ’پرل ہاربر‘ اور ’بلیک ہاک ڈان‘ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسی فلمیں ہیں جنہوں نے جنگ کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا ہے۔ اولیور سٹون نے یہ بات وینس کے فلمی میلے میں خطاب کے دوران کہی۔ اس فیسٹول میں ان کی حالیہ فلم ’ورلڈ ٹریڈ سینٹر‘ بھی دکھائی جائے گی۔ فلم کے ہیرو نیکولس کیج ہیں اور یہ دو پولیس افسروں کی کہانی پر مبنی ہے جن کی لاشیں گیارہ ستمبر کے حملے کے بعد ٹون ٹاورز کے ملبے سے نکالی گئی تھیں۔ ان دو افسروں کا کردار نبھانے والے اداکاروں کے نام ویل جیمینو اور جان میکلاگلن ہیں اور ان دونوں اداکاروں نے اپنی بیویوں کے ساتھ اس فیسٹول میں شرکت کی۔ فلم کی نمائش سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اولیور سٹون نے کہا کہ تشدد امریکہ کے لیے ایک ثقافتی مسئلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1990 کے آخر سے ہم سے سینما کی احیا دیکھی ہے جس کی وجہ جنگ کے موضوعات پر بننے والی فلمیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ ہم ایسی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں جن کا موضوع جنگ ہوتا ہے اور جن میں مصیبت اور تکلیف کی عکاسی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میں جنگ کی وجہ سے پریشان ہوں کیوں کہ میں ویت نام جنگ کا سابق فوجی ہوں اور اسی وجہ سے آج ویت نام جنگ میں حصہ لینے والے سابق فوجی اس بات پر افسردہ ہیں کہ ہم عراق میں کیوں ہیں‘۔ اولیور سٹون کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ’ورلڈ ٹریڈ سینٹر‘ امید کا پیغام لیئے ہوئے ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ماضی میں انہوں نے بڑے گھمبیر موضوعات پر بہت طاقت ور اور موثر فلمیں بنائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ میں نے ’ویت نام‘ میں اس وقت کام کیا تھا جب امریکہ بہت ترقی کر رہا تھا اور کوئی جنگ نہیں لڑی جا رہی تھی۔ اب میرا خیال ہے کہ ہمیں دوسرا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ یہ میری فطرت ہے اور میں بہت مثبت سوچ رکھتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ’تاریکی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور اب تشدد بڑھ رہا ہے۔ زیادہ اموات ہو رہی ہیں اور جنگیں بڑھ رہی ہیں۔ گیارہ ستمبر کے نتائج اس دن سے بھی زیادہ برے ہیں‘۔ اولیور سٹون کہتے ہیں کہ ’مجھ سے کسی نے پوچھا کہ کیا انہوں نے یہ فلم بنانے میں جلدی نہیں کی۔ میرا خیال ہے کہ یہ بہت دیر میں آئی ہے۔ ہمیں اب جاگنا ہو گا‘۔ | اسی بارے میں اداکار ٹام کروز کی نئی فلمی ڈیل29 August, 2006 | فن فنکار سی این این کی معذرت30 August, 2006 | فن فنکار بش کی موت دکھانے پر تنازعہ01 September, 2006 | فن فنکار گلین فورڈ انتقال کر گئے31 August, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||