BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 August, 2006, 15:15 GMT 20:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سی این این کی معذرت
سی این این
سی این این نے اپنے ناظرین اور صدر بش سے معذرت کی ہے
امریکی براڈ کاسٹر سی این این نے صدر بش کی لائیو تقریر کے دوران خادثاتی طور پر ایک خاتون میزبان کی اپنی ساتھی کے ساتھ گفتگو نشر ہو جانے پر معذرت کی ہے۔

خاتون میزبان کائرہ فلپس اور ایک دوسری خاتون میں ہونی والی بات چیت نیو آرلینز کی پہلی برسی کے موقع پر صدر بش کی تقریر کے دوران واضح طور پر سنی گئی۔

اس گفتگو میں کائرہ فلپس نے اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی نند کو ’عجیب الخلقت‘ کہا۔

سی این این نے صدر اور اپنے ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فنی خرابی کا سامنا تھا۔

یہ غلطی اس وقت ہوئی جب لائیو خبروں کے پروگرام میں ایک وقفے کے دوران کائرہ فلپس کا کالر مائیک کھلا رہ گیا۔

اس پروگرام میں نیو آرلینز سے صدر بش کی لائیو تقریر سنائی جا رہی تھی لیکن سی این این کے ناظرین نے اس دوران 90 سیکنڈ پر مشتمل خـواتین کی گفتگو بھی سنی جو کہ خبروں کے دوران ہونے والی ایک چھوٹے سے وقفے کے دوران ہوئی۔

بش نیو آرلینز میں کترینا کے طوفان کی پہلی برسی کے موقعے پر بات کر رہے ہیں

کائرہ فلپس کی بات چیت پہلے اتنی واضح نہیں تھی لیکن کچھ ہی دیر میں ان کی آواز بلکل واضح ہو گئی۔ انہوں نے ایک دوسری نامعلوم خاتون سے مردوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے اپنے شوہر کے بارے میں کہا کہ ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایسا شوہر ملا ہے۔ وہ بہت خوش شکل ہے اور اس کے ساتھ مجھ سے محبت بھی کرتا ہے، اس میں اناپرستی نہیں ہے ۔۔تم سمجھ رہی ہو نا کہ میں کیا کہنا چا رہی ہوں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ ان کے شوہر جذباتی، محبت کرنے والے ایک بہت اچھے انسان ہیں، ایسے لوگوں کا ملنا مشکل ہوتا ہے لیکن وہ موجود ہوتے ہیں اور اگر آپ کوشش کریں تو وہ مِل سکتے ہیں۔‘

اس کے کچھ ہی دیر بعد ان کو اپنے بھائی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے ہنستے ہوئے سنا گیا۔ اپنے بھائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مجھے اس کا بچاؤ کرنا پڑتا ہے، اس کی شادی ہو چکی ہے اور اس کے تین بچے ہیں اور اس کی بیوی بہت عجیب الخلقت ہے اور میرے بھائی کو مکمل کنٹرول میں رکھتی ہے۔‘

اس بات پر دوسری خاتون نے کائرہ فلپس کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ اپنا مائیکرو فون بند کرو کیونکہ ان کی بات چیت لائیو سنی جا رہی ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائیٹر کے مطابق سی این این نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس اپنے ناظرین سے اس غلطی کی معذرت کی ہے اور اس کے ساتھ وائٹ ہاوس سے بھی معافی کی درخواست کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آج نیو آرلینز میں صدر کی تقریر کے دوران انہیں آواز کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اور ہم صدر اور اپنے ناطرین سے اس تعطل پر معذرت خواہ ہیں‘۔

اسی بارے میں
نیو آرلینز میں ہوا کیا
02 September, 2005 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد