گلین فورڈ انتقال کر گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وُڈ کے مشہور اداکار گلین فورڈ کا نوے برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ گلین فورڈ کی سب سے معروف فلموں میں ’گِلڈا‘ اور ’دی بِگ ہیٹ‘ شامل ہیں اور انہوں نے اپنے تریپن سالہ فلمی کیریئر میں سو سے زیادہ فلمیں بنائیں۔ گلین فورڈ کینیڈا میں پیدا ہوئے تھے لیکن بچپن میں اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔ ان کا اصل نام گویلن سیمیئول نیوٹن فورڈ تھا لیکن انہوں نے کینیڈا میں اپنے مقام پیدائش گلنفورڈ کے نام سےاپنا فلمی نام بنالیا۔ گلین فورڈ نے اس زمانے کی مشہور اداکارہ ریٹا ہیئورتھ کے ساتھ چھ فلمیں بنائیں جن میں ’گلڈا‘ سب سے معروف ہے۔(اداکارہ ریٹا ہیورتھ نے بعد میں آغا خان کے بیٹے پرنس علی خان سے شادی کر لی تھی)۔
گلین فورڈ نے پچاس سے زیادہ ’ویسٹرن‘فلمیں بنائیں جن میں ’دی ڈیسپراڈوز‘ اور ’کاؤبوائے ‘ نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’ٹی ہاؤس آف دی اوگسٹ مون‘ اور ’بلیک بورڈ جنگل جیسی مقبول فلموں میں اہم کردار ادا کیا۔ گلین فورڈ نے دوسری عالمی جنگ کے علاوہ ویت نام میں بھی امریکی بحریہ کے ساتھ خدمات سرانجام دیے۔ گلین فورڈ نے چار مرتبہ شادی کی تھی۔ انہوں نے چوتھی شادی 76 برس کی عمر میں اپنی نرس سے کی جس کو دو ہفتے بعد طلاق دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مبتلا ہونے کے بجائے آگے دیکھنا چاہیے ’میں کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا، میں صرف اگلے روز، اگلے کھانے اور اگلی فلم کی فکر کرتا ہوں۔‘ |
اسی بارے میں ہالی وُڈ کے ایلیا کازان انتقال کر گئے29 September, 2003 | فن فنکار این بینکرافٹ انتقال کرگئیں08 June, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||