بھٹ کی نئی فلم، میرا کا انتخاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک عرصہ تک تنہا زندگی گزارنے کے بعد زندگی سے منہ موڑنے والی بالی وڈ کی دو اداکاراؤں نادرہ اور پروین بابی پر فلمساز مہیش بھٹ فلمیں بنا رہے ہیں ۔ بھٹ کی پہلی فلم پروین بابی کی زندگی پر مبنی ہے جس کا نام ’وہ لمحے‘ ہے جس میں پروین بابی کا کردا نئی اداکارہ کنگنا نبھائیں گی اور نادرہ پر بننے والی فلم میں پاکستانی اداکارہ ’میرا‘ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ اس فلم کی کہانی ہالی وڈ کی فلم Sunset Boulevard سے لی گئی ہے جو انیس سو پچاس میں بنی تھی اور بہت مقبول ہوئی تھی۔ مہیش بھٹ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروین کے بعد نادرہ کی موت نے انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، ’دراصل دنیا چڑھتے سورج کی پجاری ہے یہ ساری دنیا میں ہر جگہ ہوتا ہے لیکن چونکہ فلمی دنیا پر سب کی نظریں رہتی ہیں اس لیئے اس کا چرچا ہو جاتا ہے ۔ہم اپنی اخلاقی اقدار بھول گئے ہیں اور ہم نے اپنے بزرگوں کی عزت کرنی چھوڑ دی ہے جس کے نتیجہ میں وہ تنہائی کا قرب لے کر جینے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور یہی بوجھ لے کر دنیا سے رخصت بھی ہو جاتے ہیں‘۔
بھٹ نے اعتراف کیا کہ چونکہ وہ بھی اسی فلمی دنیا کا ایک حصہ ہیں اس لئے وہ بھی خود کو مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا پاتے ہیں اور اسی جرم کو کم کرنے اور دنیا کو ایسے فنکاروں کی حقیقی دنیا سے روشناس کرانے کے لئے انہوں نے یہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم کی پوری کہانی ہالی وڈ فلم کا چربہ نہیں ہو گی بلکہ اس میں ہم دیسی رنگ بھی بھریں گے۔ میرا کے انتخاب پر انہوں نے کہا کہ ان کی فلم ’تمنا‘ میں جب نادرہ نے کام کیا تھا تو ان کی آنکھوں میں چمک دمک کی دنیا میں واپس آنے کی جو تڑپ تھی وہ تڑپ انہوں نے پاکستانی اداکارہ میرا کی آنکھوں میں دیکھی ہے اور وہ اس کردار کے لئے بالکل موزوں ہیں‘۔ دونوں فلمیں ایک جیسے موضوع پر بن رہی ہیں۔ اس پر بھٹ نے بتایا کہ پروین بابی پر بننے والی فلم ’وہ لمحے‘ اور نادرہ پر بننے والی فلم کی کہانی مختلف ہے اور انہوں نے دونوں کو الگ انداز میں برتا ہے ۔ نادرہ پر بننے والی فلم ایک فنکار کے اُن دنوں اور تنہائی کے قرب کو نمایاں کرے گا جب انہیں یہ دنیا بھلا چکی ہوتی ہے جبکہ پروین بابی کی کہانی ایک بیس سالہ نوجوان لڑکی کے کیریئر کی شروعات سے ہوگی ۔ فنکاروں کی ناقدری اور انہیں تنہائی کا عذاب جھیلنے کے لیئے تنہا چھوڑ دینے جیسے موضوع پر اس سے قبل نامور اور عظیم فلمساز گرو دت نے فلم ’ کاغذ کے پھول‘ بنائی تھی جس میں انہوں نے خود ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ | اسی بارے میں عامرخان کی نئی فلم پر فضائیہ معترض10 January, 2006 | فن فنکار بنگلور کا ننھا ہدایتکار25 January, 2006 | فن فنکار کون بنےگا کروڑ پتی شو ختم 25 January, 2006 | فن فنکار اور اب ’مغل اعظم‘ اور ’تاج محل‘08 February, 2006 | فن فنکار پاکستان میں بہت پیار ملا، شلپا شیٹی 11 February, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||