BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 January, 2006, 12:23 GMT 17:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کون بنےگا کروڑ پتی شو ختم

امیتابھ بچن
اس شو کی کامیابی کے بعدہی فلمی دنیا میں امیتابھ کے دوسرے دور شروع ہوا تھا
بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی خرابی صحت کی وجہ سے اسٹار ٹی وی کو اپنا مقبول شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ آخر کار ختم کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹی وی پروگرام کی ہر قسط سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپیہ کی آمدنی ہوتی ہے اور اب اس شو کے بند ہونے کی وجہ سے اسٹار ٹی وی کو شدید دھکا لگا ہے۔

اسٹار ٹی وی کے ترجمان مسٹر جوہر نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ انہیں یقین تھا کہ امیتابھ بچن ٹھیک ہوجائيں گے اور شوٹنگ شروع کر دیں گے جیسا انہوں نے وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ ابھی وہ مکمل طور پر صحت مند نہیں ہیں اور یہ بھی نہیں بتا سکتے کہ کب سے وہ کام کرنا شروع کریں گے۔

جوہر نے مزید بتایا کہ ان کے اس جواب کے بعد ان کا متبادل ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی۔ اس سلسلے میں ان کی بیٹے ابھشیک بچن سے اسٹار ٹی وی کے سی آئی او سمیر نائر نے بات بھی کی لیکن ان کے پاس شو کرنے کے لیے تاریخیں نہیں ہیں۔ ’وہ ایک وقت میں کئی فلموں میں کام کر رہے ہیں اس لیے مجبور ہو کر یہ شو بند کرنا پڑا‘۔

کون بنے گا کروڑ پتی کی شروعات سن دو ہزار میں ہوئی تھی اور یہ شو کافی مقبول ہوا تھا۔ یہ شو امریکہ کے ایک مقبول ٹی وی پروگرام ’ہو وانٹس ٹو بی اے ملینیر‘ کی طرز پر بنایا گیا تھا۔

امیتابھ بچن نے اس شو کی میزبانی اس وقت قبول کی تھی کہ جب ان کی کمپنی
’اے بی سی ایل‘ بری طرح فلاپ ہوگئی تھی۔ اس شو کے بعد ہی فلمی دنیا میں ان کا دوسرا دور شروع ہوا تھا۔

کون بنے گا کروڑ پتی کا دوسرا حصہ پہلے سے زیادہ شہرت حاصل کر رہا تھا اور اسٹار ٹی وی کے مطابق اسے دیکھنے والوں کی تعداد تقریبا بیس لاکھ درج کی گئی تھی۔ موجودہ سیریز کی چوبیس قسطوں کی شوٹنگ ہونا ابھی باقی تھی۔

گزشتہ ماہ اپنی بیماری اور سرجری سے پہلے تک امیتابھ بچن بالی وڈ اور اشتہاری دنیاکے سب سے مصروف اداکار تھے۔

محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق بالی وڈ میں امیتابھ بچن سب سے زیادہ انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں کیونکہ ان کی سالانہ آمدنی انیس کروڑ روپے ہیں اور انہوں نے چھ کروڑ تیس لاکھ روپے ٹیکس کے طور پر ادا کیے ہیں۔

ترسٹھ سالہ امیتابھ بچن آج بھی نوجوان اداکاروں سے زیادہ مقبول اور مصروف اداکار ہیں اور کسی بھی ’پروڈکٹ‘ یا فلم میں ان کی موجودگی اس کی کامیابی کی ضامن ہوتی ہے۔

بالی وڈ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے اس وقت کے شہنشاہ پر کم از کم تین سو کروڑ روپے داؤ پر لگے ہیں اور اگر’امیت جی‘ جلد صحت یاب ہو کر سیٹ پر نہیں پہنچتے ہیں تو خسارے کی رقم بڑھ سکتی ہے۔

امیتابھ کا شاید ایک سال تک آرام کرنے کا ارادہ ہے

سرجری کے بعدامیتابھ بچن کو ڈاکٹروں نے ایک ماہ تک آرام کرنے کی ہدایت دی تھی اور اس لیے اشتہاری کمپنیاں اور بالی وڈ فلمسازوں کو ان کے آنے کا یقین تھا لیکن ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ شاید چھ ماہ تک یا پھر ایک سال تک آرام کریں گے اور اس خبر نے ان فلمسازوں کی نیندیں اڑا دی ہیں جن کی فلموں میں امیتابھ بچن نے کچھ فیصد شوٹنگ کی ہے اور کافی کام اب بھی باقی ہے ۔
امیتابھ بچن کئی اشتہاری کمپنیوں کے "برانڈ سفیر" ہیں اور اب یہ کمپنیاں بھی مخمصہ میں ہیں۔

آئی سی آئی سی آئی بینک نے حالات کو دیکھتے ہوئے امیت جی کی جگہ "کنگ خان" یعنی شاہ رخ خان کو اپنا سفیر مقرر کر لیا ہے اور خان نے اکیس کروڑ میں معاہدہ پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

پتہ نہیں اس طرح کئی کمپنیاں کب اپنا فیصلہ بدلیں گی یا وہ امیتابھ بچن کے ٹھیک ہونے کا انتظار کریں گی۔

بالی وڈ کی تقریبا گیارہ فلمیں امیتابھ کی منتظر ہیں جن میں’ کبھی الوداع نہ کہنا‘، ’ ڈرنا ضروری ہے‘، ’شعلے اور گاڈ تو سی گریٹ ہو‘ شامل ہیں لیکن کوئی فلمساز ابھی کچھ کہنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔

اسی بارے میں
امیتابھ بچن کی ’ سرکار‘
27 June, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد