امیتابھ بچن کا کامیاب آپریشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بدھ کی رات ممبئی کے ایک ہسپتال میں بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن کا جو انتڑیوں کی تکلیف میں مبتلا تھے، کامیاب آپریشن کر دیا گیا ہے۔ انہیں چھوٹی اور بڑی آنت میں سوزش اور انفیکشن ہوگئی تھی اور پیر کی رات ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ تریسٹھ سالہ امیتابھ بچن جنہیں پیر کی رات لیلاوتی ہسپتال میں لایا گیا تھا، گزشتہ دو روز سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں تھے۔ پیر کی رات ڈاکٹر جگن ناتھ نے ان کا آپریشن کیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔ بالی وڈ کے پروڈیوسر منوج ڈیسائی نے صحافیوں کو بتایا کہ امیتابھ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا ’خدا کا شکر ہے کہ امیتابھ کا آپریشن کامیاب رہا اور ہماری دعا ہے کہ وہ جلد از جلد مکمل صحتیاب ہوکر گھر واپس آ جائیں۔‘ امیتابھ کی اہلیہ جیہ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشیک بچن آپریشن کے دوران ہسپتال میں موجود رہے۔ پیر کی رات پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد امیتابھ کو پہلے دہلی کے ایک ہسپتال اور بعد میں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں لایا گیا تھا۔ یہاں ان کے کئی ٹیسٹ کیئے گئے جن کی رپورٹوں کے نتیجے میں بدھ کو ان کا آپریشن ہوا۔ ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ہسپتال میں بالی وڈ کے کئی ادارکاروں کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات آئیں۔ | اسی بارے میں امیتابھ کی حالت بہتر29 November, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||