امیتابھ کی حالت بہتر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وُڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن کی حالت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ امیتابھ کو پیر کے روز پیٹ میں درد کی وجہ سے مغربی بھارت کے شہر ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی بڑی آنت میں سوزش کی تشخیص ہوئی ہے۔ تریسٹھ سالہ امیتابھ نے بتایا کہ اتوار کے روز ان کی طبعیت خراب ہوئی اور انہیں ممبئی آنے سے پہلے دلی میں بھی طبی امداد دی گئی۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نریندر تریویدی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ معمول کی تشخیص اور رپورٹووں سے تصدیق ہوئی ہے کہ ان کی بڑی آنت میں سوزش ہے‘۔ یہ بیماری بیکٹیریا کے انفکشن کی وجہ سے ہوئی ہے جس کی عمومی وجہ خوراک یا پانی ہوتا ہے۔ ڈاکٹر تریویدی نے بتایا کہ امیتابھ کو خوراک میں صرف پینے کی چیزیں اور ان کے علاوہ کچھ ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ امیتابھ پر منحصر ہے کہ وہ منگل تک ہسپتال میں رہتے ہیں یا بدھ تک۔ امیتابھ نے لکھنؤ میں ایک تقریب کے دوران اس تکلیف کی شکایت کی تھی جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے دلی لایا گیا۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ ممبئی جانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے فیملی ڈاکٹر ان کا علاج کر سکیں۔ بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود امیتابھ میں سُستی کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔ ا س سال ان کی گیارہ فلمیں منظرِ عام پر آ چکی ہیں اور مزید دو فلمیں دسمبر تک متوقع ہیں۔ یہ تعداد ان کے چالیس سالہ فلمی کیرئر میں سب سے زیادہ ہے۔ | اسی بارے میں کراچی میں پانچواں کارا فلم فیسٹیول29 November, 2005 | فن فنکار رشدی ’بیڈ سیکس فکشن ایوارڈ‘ کیلیے نامزد29 November, 2005 | فن فنکار واجپئی کی دھمکی، بھارتی کا احتجاج29 November, 2005 | انڈیا بھارت کی جیت: سیریز برابر29 November, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||