BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کی جیت: سیریز برابر
بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ممبئی میں کھیلا جانے والا چوتھا ایک روزہ میچ جیت کر سیریز دو دو سے برابر کر لی ہے۔ پانچ میچوں کی اس سیریز کا چنئی میں کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا۔

آخری میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں دو سو اکیس رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت نے پانچ کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر دو سو چوبیس رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔

جنوبی افریقہ کے ژاک کالس جنہوں نے اکانوے رنز بنائے اپنی ٹیم کی طرف سے عمدہ بیٹنگ کرنے والے واحد کھلاڑی ثابت ہوئے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹاس جیتنے میں ناکام رہی تھی۔

بھارت کی طرف سے عرفان پٹھان نے بیس رنز دے کر تین وکٹیں اور ہربجھن سنگھ نے بتیس رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت کے بلے بازوں کو چوکے لگانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آ رہی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین آسانی کے ساتھ باؤنڈری کے پار کرنے میں اتنے کامیاب نہیں رہے۔ مارک باؤچر جنہوں نے پیتیس رنز بنائے ایک بھی چوکا نہ لگا سکے جبکہ کالس نے اپنے اکیاسی رنز میں صرف پانچ مرتبہ گیند باؤنڈری کے پار کی۔

راہول ڈراوڈ نے بھارت کی طرف سے بہترین بلے بازی کی اور اٹھہتر رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جب میچ ختم ہوا تو ابھی پندرہ گیندیں باقی تھیں۔ جنوبی افریقہ کے پاس ڈراوڈ کو آؤٹ کرنے کا ایک موقع اس وقت آیا جب ان کا انفرادی سکور بتیس تھا لیکن جوہن بوتھا اپنی ہی گیند پر ان کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔

بھارت کی اننگز میں گوتم گھمبیر دوسرے اوور میں آؤٹ ہوگئے لیکن بعد میں سچن تندولکر اور وریندر سہواگ نے چونتیس گیندوں پر پینتالیس رنز کی شراکت کی۔ لیکن بھارت کی جانب سے سب سے اچھی پارٹنرشپ راہول ڈراوڈ اور یو راج سنگھ کے درمیان رہی جنہوں نے انیس اوورز میں اناسی رنز سکور کیے۔

بھارت کو اپنی اننگز میں ایک اور نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب مہندر دھونی بارہ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد