بھارت کی لگاتار چوتھی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مہندر دھونی اور سریش رائنا کی بیاسی رن کی شراکت کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں چار وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کو سات میچوں کی اس سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سری لنکا نے اتاپتو کی شاندار بلے بازی کی دولت پہلے کھیلتے ہوئے 261 رن بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت نے مطلوبہ سکور چھیالیسویں اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان راہول ڈراوڈ نے بھی تریسٹھ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ بھارتی ٹیم کا آغاز ایک مرتبہ پھر اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ صرف 23 کےسکور پر گری جب تندولکر گیارہ رن بنا کر واش کا شکار بنے۔ یوراج سنگھ دس رن بنا کر زوئسا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو بھارت کا سکور 34 رن تھا۔ دو وکٹیں گرنے کے بعد سہواگ اور ڈراوڈ نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور سکور 112 تک لے گئے اس موقع پر سہواگ 48 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ڈراوڈ اور گوپال راؤ کے درمیان چونسٹھ رن کی شراکت ہوئی اور جب بھارت کا سکور 176 پر پہنچا تو ونوگوپال راؤ 38 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی جب صرف چار رن کے اضافے کے ساتھ بھارت کی تین وکٹیں گر گئیں۔ ایک سو اسّی رن کے سکور پر چھ کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد دھونی اور رائنا نے کسی نقصان کے بغیر اپنی ٹیم کو فتح تک پہنچا دیا۔ دھونی نے 45 جبکہ رائنا نے 39 رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے بھارتی کپتان کی دعوت پر پہلے باری لی اور پوری ٹیم انچاس اعشاریہ پانچ اوور میں 261 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے اتا پتو نے ستاسی جبکہ تلکا رتنے دلشان نے باون رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے اجیت اگرکر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوالیس رن کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ | اسی بارے میں دھونی نے سری لنکا کی دھنائی کر دی31 October, 2005 | کھیل تندولکر کی شاندار واپسی25 October, 2005 | کھیل گنگولی ٹیم کی کپتانی سے فارغ 13 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||