تندولکر کی شاندار واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے ماہر بیٹسمین سچن تندولکر طویل بیماری کے بعد کرکٹ میں واپس آ گئے ہیں اور اپنے پہلے ہی میچ شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی ہے۔ ناگ پور میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈن میچ سچن تندولکر نے وریندر سہواگ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ سہواگ بیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن سچن تندولکر نے اپنی شاندار بیٹنگ جاری رکھی۔ سہواگ کے آؤٹ ہونے کے بعد آل راونڈر عرفان پٹھان کو تیسرے نمبر پر بیٹگ کے لیے بھیجا گیا۔ عرفان پٹھان کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر بھیجنے کا فیصلہ درست نکلا اور انہوں نے صرف ستر گیندوں پر چوراسی رنز بنا ڈالے۔ عرفان پٹھان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ کپتان ڈریوڈ نے شاندار کھیلتے ہوئے صرف تریسٹھ گیندوں پر پچاسی رنز سکور کیا جس سے انڈیا پچاس اوروں میں 350 رنز بنا کر سری لنکا کے لیے ایک مشکل ٹارگٹ کھڑا کر دیا۔ سری لنکا کی طرف سے معروف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جن کے دس اوروں میں بیاسی رنز سکور کیے گئے۔ جب سری لنکا نے بھارت کی طرف سے مشکل ٹارگٹ کا پیچھا کرنا شروع کیا توان کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان اٹاپٹو صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جے سوریا نے اٹھائیس گیندوں پر ستائیس رنز بنائے لیکن ان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا کا کوئی کھلاڑی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔ وکٹ کیپر کمار سنگاکار نے سینتیس گیندوں پر تینتالیس رنز بنائے لیکن وہ بھی ٹیم کے کام نہ آ سکے ۔ سری لنکا کی تمام ٹیم پینتیس عشاریہ چاراووروں میں ایک سو اٹھانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بھارت کی طرف سے سپن بولروں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ہر بجھن سنگھ اور مرلی کارتھک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم کو ایک بڑی شکست سے دوچار کر دیا۔ | اسی بارے میں تندولکر فٹ ہو گئے30 September, 2005 | کھیل کپتانی چھن جانے کا غم نہیں: گنگولی01 August, 2005 | کھیل گنگولی ٹیم کی کپتانی سے فارغ 13 October, 2005 | کھیل بلے کا وزن؟ سچن تندولکر ناراض27 June, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||