تندولکر فٹ ہو گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے چیف سیلیکٹر کرن مورے نے کہا ہے کہ بیٹسمین سچن تندولکر اگلے ماہ ہونے والے مقامی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ سچن تندولکر کہنی میں چوٹ لگنے کے بعد سے کھیل نہیں سکتے تھے۔ کرن مورے نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ان (تندولکر) کے ڈاکٹر نے انہیں اجازت دے دی ہے اور وہ کھیل میں واپس آ جائیں گے‘۔ سچن تندولکر نے کہنی پر چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف سپر سیریز میں حصہ لینے سے انکار کیا تھا۔ مئی میں اپنی بائیں کہنی میں آپریشن کے بعد سے لے کر اب تک تندولکر کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں کھیلے ہیں۔ انہوں نے آخری مرتبہ اپریل میں پاکستان کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز میں ایک روزہ میچوں میں حصہ لیا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 25 اکتوبر سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز سے پہلے مقامی ایک روزہ ٹورنامنٹ تندولکر کے لیے اچھی پریکٹس ثابت ہو گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||