تندولکر اپنے انداز سے مطمئن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے ممتاز بلے باز سچن تندولکر نے ان ناقدین کو دو ٹوک جواب دیا ہے جنہوں نے تندولکر کی بیٹنگ کی تکنیک میں تبدیلی پر نکتہ چینی کی تھی۔ سچن تندولکر پر تنقید کی جاتی رہی ہے کہ انہوں نے قدرے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کر دی ہے لیکن تندولکر کا اصرار ہے کہ وہ ٹیم کے مفاد میں ایسا کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے فرائض سے آگاہ ہوں۔ میں نے پوری ایمانداری سے اپنا کام کیا ہے۔ اور لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں اس کی وجہ سے میری رات کی نیند خراب کیونکر ہو؟ مہربانی کر کے ٹیم میں میری خدمات اور میرے رول پر نگاہ ڈالیے جس کا میں سینیئر ترین کھلاڑی ہوں۔‘ سچن تندولکر نے سنہ انیس سو نواسی میں سولہ برس کی عمر میں اپنے کیریئرکا آغاز کیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار سے زائد رن بنا چکے ہیں جن میں چونتیس سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں تندولکر نے تیرہ ہزار چھ سو رن سکور کیے ہیں۔ تاہم گزشتہ برس کے دوران انہیں کہنی کی چوٹ کے باعث مشکلات کا سامنا رہا۔ اس عرصے میں وریندر سہواگ اور روہول ڈراوڈ، تندولکر کے لیے ایک چیلنج کی شکل میں ابھرے۔ بتیس سالہ تندولکر کا خیال ہے کہ وقت کے ساتھ تبدیلی کا آنا ناگزیر ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||