BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 April, 2005, 00:07 GMT 05:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تندولکر نے کھویا، رانا نوید نے پایا

سچن تندولکر اور رانا نویدالحسن
تندولکر چار میچوں میں دس سے کم سکور پر آؤٹ ہوئے
پاک بھارت ایک روزہ سیریز میں میڈیم فاسٹ بالر رانا نویدالحسن نے مین آف دی سیریز کا اعزاز تو حاصل کیا ہی اپنی اس کارکردگی کی بنیاد پر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک روزہ میچز کی آفشل درجہ بندی میں ایک لمبی چھلانگ بھی لگائی۔

رانا نوید الحسن جو کہ اس سیریز سے پہلے بیالسویں نمبر پر تھے وہ یک مشت تیس در جے پھلانگ کر بارہویں نمبر پر آ گئے۔

رانا نوید الحسن نے اس سیریز میں پندرہ وکٹ لیے اور ان کی رنز دینے کی اوسط چار اعشاریہ آٹھ پانچ فی اوور رہی۔

رانا نوید الحسن پاکستانی اور بھارتی بالرز میں سب سے بہتر رینکنگ والے بالر بن گئے ہیں۔

نوید الحسن نے چھ ایک روزہ میچوں میں پندرہ وکٹیں لیں اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔

اسی کارکردگی کی وجہ سے وطن واپسی پر ائر پورٹ پر استقبال کے لیے آئے لوگوں نے نوید الحسن کو کاندھوں پر اٹھا لیا اور ان کے لیے نعرے لگائے۔

آئی سی سی بالنگ رینکنگ
)1گلین مکگراتھ
2)شان پالک
3)چمندا واس
4)مرلی دھرن
5)بریٹ لی

رانا نوید الحسن عالمی رینکنگ میں اپنی اتنی لمبی چھلانگ کی خبر سن کر بے انتہا مسرور ہیں۔ ان کے بقول یہ سب ایک خواب کی طرح لگتاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ کارکردگی اپنی والدہ کے نام کرتے ہیں جن کی دعاؤں سے وہ سرخرو ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے اور وہ عالمی درجہ بندی میں مزید اوپر جائیں۔

جہاں رانا نوید الحسن کی درجہ بندی بہتر ہوئی وہیں بھارت کے سٹار بیٹسمین سچن تندولکر جن پر کہ بھارتی قوم کی نگاہیں جمی تھیں پہلے دس بیٹسمینوں میں اپنی پوزیشن کھو بیٹھے اور تیرھویں نمبر آ گئے ہیں۔

چھ ایک روزہ مقابلوں میں تندولکر نے ایک میچ میں سنچری بنائی جبکہ چار میچوں میں وہ دس سے کم سکور پر آؤٹ ہوئے۔

سچن کے برعکس راہول ڈراوڈ اور ویریندر سہواگ کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں سے انضمام، شعیب ملک اور شاہد آفریدی کی رینکنگ بھی بہتر ہوئی۔

انضمام الحق ایک درجہ اوپر گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شعیب ملک دو درجے اوپر تئیسویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آفریدی نے لمبی چھلانگ لگائی اور تینتالیسویں نمبر سے اکتیسیویں نمبر پر آگئے۔

سیریز 2-4 سےجیتنے پر پاکستان کی ٹیم کو ایک پوائنٹ ملا اور اس کے پوائنٹ ایک سو دس ہو گئے۔ پاکستان کی ٹیم آئی سی سی کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت کو شکست کے بعد ایک پوائنٹ کھونا پڑا اور اس کے پوائنٹ اٹھانوے سے ستانوے ہو گئے۔

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد