ایشیا کپ، سہیل اور وسیم دستیاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پینیلٹی کارنر لگانے کے ماہر پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک سہیل عباس اور سابق کپتان وسیم احمد ایشیا کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یہ دونوں کھلاڑی آج کل ہالینڈ میں لیگ ہاکی کھیل رہے ہیں۔ ان دونوں کو ان کا کلب انہیں بیس مئی تک پاکستان کی ٹیم کی نمائندگی کے لیے فارغ کر دے گا۔ سہیل عباس اور وسیم احمد نے سنہ 2004 میں لاہور میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے بعد پاکستان کی ہاکی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ انہیں بارہا پاکستان کی ہاکی فیڈریشن کے حکام نے ٹیم میں واپس لانے کی کوششیں کیں اور ان کا نام کیمپ کے کھلاڑیوں میں شامل کیا جاتا رہا لیکن یہ دونوں ہی پاکستان کی ٹیم کے لیے دستیاب نہ ہو سکے۔ سہیل عباس نے اس دوران کئی بار یہ بھی کہا کہ ان کا نام کیمپ کے کھلاڑیوں میں ان سے پوچھے بغیر ہی شامل کر لیا جاتا ہے اور وہ لیگ ہاکی میں اپنی مصروفیات کے سبب پاکستان کے لیے دستیاب نہیں ہو سکتے۔ پاکستان کی سئنیر ہاکی ٹیم کا کیمپ بیس فروری سے لاہور میں جاری ہے یہ کیمپ اپریل میں ہونے والے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ اور مئی میں دبئی میں ہونے والے ایشیاء کپ کے لیے لگایا گیا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے بیس اپریل کو کیمپ میں شامل ہوں گے۔ اس کیمپ کے کھلاڑیوں کا جب اعلان ہوا تھا تو اس میں ان دونوں کے علاوہ ریحان بٹ اور سلمان اکبر کا نام بھی شامل تھا۔ ریحان بٹ اورسلمان اکبر بھی ہالینڈ میں لیگ ہاکی کھیل رہے ہیں اور ان کے کلب نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مطلع کر دیا ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی اپریل اور مئی میں پاکستان کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ان کے کلب سے بات چیت ہو رہی ہے اور امید ہے کہ یہ دونوں بھی ایشیاء کپ کی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایشیاء کپ ایک اہم ٹورنامنٹ ہے کیونکہ اس میں فتح حاصل کر کے پاکستان کی ٹیم 2010 میں ہونے والے ہاکی کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ پاکستان کی ٹیم کے نئے کوچ شاہد علی خان پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ ایشیاء کپ میں وہ ایک مضبوط ٹیم لے جانا چاھتے ہیں اور مضبوط ٹیم تب ہی بنے گی جب اس میں یہ چاروں تجربہ کار کھلاڑی شامل ہوں گے۔ | اسی بارے میں ہاکی ٹیم کے لیے نیا کوچ اور مینیجر13 February, 2009 | کھیل دو اہم کھلاڑیوں سے ٹیم محروم 31 January, 2009 | کھیل سکولوں کے لیے دس ہزار ہاکیاں 31 December, 2008 | کھیل ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان میں ہو گا24 December, 2008 | کھیل غیرملکی ماہرِ ہاکی کی خدمات حاصل08 November, 2008 | کھیل ’ کوچ غیرملکی بھی ہوسکتا ہے‘20 October, 2008 | کھیل جمالی ہاکی فیڈریشن سےمستعفی13 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||