’ کوچ غیرملکی بھی ہوسکتا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء کا کہنا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو پاکستانی ہاکی ٹیم کے لئے غیرملکی کوچ کی تقرری بھی کی جاسکتی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پیر کے روز متفقہ طور پر قاسم ضیا کوصدر اور آصف باجوہ کو سیکریٹری منتخب کرلیا تھا۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد قاسم ضیا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی ایچ ایف کی کانگریس میں بھی یہی بات کی ہے کہ اگر پاکستانی ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لئے ضروری سمجھا گیا تو غیرملکی کوچ بھی لایا جاسکتا ہے لیکن جو بھی فیصلہ ہوگا وہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سیکریٹری آصف باجوہ قومی ٹیم کے بجائے ٹریننگ سینٹر کے لئے غیرملکی کوچ یا پلانر کی تقرری کی بات کرچکے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ قومی ٹیم کی ذمہ داری ملکی کوچ کے ہی سپرد کی جانی چاہئے۔ قاسم ضیا نے کہا کہ اسوقت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے سب سے بڑا مسئلہ مالی مشکلات سے نکلنا ہے۔ کانگریس کے اجلاس میں اگلے مالی سال کے لئے چالیس کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے اور انہیں خوشی ہے کہ وزیراعظم نے دس کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مستعفی صدر میرظفراللہ جمالی نے کہا تھا کہ وہ فیڈریشن کے اکاؤنٹ میں پانچ کروڑ روپے سے زائد چھوڑ کرجارہے ہیں تاہم نئے صدر قاسم ضیا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی یہ کہہ دیا تھا کہ اکاؤنٹ میں اتنی رقم نہیں جتنی جمالی بتا رہے ہیں۔ قاسم ضیا کا کہنا ہے کہ سینئر اور جونئر سلیکشن کمیٹیوں اور ٹیم منیجمنٹ کی تقرریاں آئندہ ہفتے کردی جائے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کے بارے میں پالیسی واضح ہے۔ جو بھی کھلاڑی فٹ ہوا وہ پاکستانی ٹیم میں کھیل سکتا ہے۔ قاسم ضیا کا کہنا ہےکہ کھلاڑیوں پر غیرملکی لیگ کھیلنے کی کوئی پابندی نہیں لیکن انہیں پانچ اہم ٹورنامنٹس یعنی ورلڈ کپ، اولمپکس، ایشیا کپ ،ایشین گیمز اور چیمپئنز ٹرافی کے لئے دستیاب ہونا ہوگا۔ | اسی بارے میں قاسم ضیاء ہاکی فیڈریشن کے صدر15 October, 2008 | کھیل جمالی ہاکی فیڈریشن سےمستعفی13 October, 2008 | کھیل ہاکی: پاکستان چھ ایک سے ہار گیا05 October, 2008 | کھیل ہاکی:اصلاح الدین مستعفی ہوگئے05 September, 2008 | کھیل پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ’مستعفی‘26 August, 2008 | کھیل جمالی مستعفی ہوجائیں: وزیرکھیل21 August, 2008 | کھیل پاکستانی ہاکی ٹیم ایک اور ناکامی15 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||