ہاکی: پاکستان چھ ایک سے ہار گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیمبرگ میں جاری چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ اتوار کو اولمپک چیمپئن جرمنی سے چھ ایک سے ہار گیا۔ جرمنی نے پاکستان کو ہرا کر چار ملکی ہمبرگ ماسٹرز ٹورنامنٹ بھی جیت لیا۔ تین سے پانچ اکتوبر تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان جرمنی، ملائشیا اور بیلجیئم کی ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔ پاکستانی ٹیم اب تک اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست تھی اور اس نے اپنے پہلے میچ میں بلیجیئم کے خلاف فتح حاصل کی جبکہ ملائشیا اور پاکستان کا میچ برابری پر ختم ہوا۔ بیجنگ اولمپکس میں مایوس کن کارکردگی کے بعد ہیمبرگ میں جمعہ کو بلیجیئم کے خلاف اپنے ابتدائی میچ میں پاکستان نے تین کے مقابلے میں چھ گول سے فتح حاصل کر کے مثبت انداز میں ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا۔تاہم سنیچر کو دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم فتح کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکی اور اسے برابری پر اکتفا کرنا پڑا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ملائیشیا کے خلاف اس میچ میں پہلے ہاف کے خاتمے تک پاکستانی ٹیم ایک گول کے خسارے میں تھی لیکن دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی کپتان شکیل عباسی کے گول کی بدولت پاکستان نے میچ برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف کے اٹھارویں منٹ میں ملائیشین ٹیم نے دوبارہ برتری حاصل کر لی جسے ساٹھویں منٹ میں پاکستان کے حسیم خان نے ختم کر دیا۔ پاکستان نے ہیمبرگ ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ایک نسبتاً نئی ٹیم جرمنی بھیجی ہے جس میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کی اکثریت شامل ہے۔بیجنگ اولمپکس کے بعد چونکہ پاکستانی ٹیم کی منیجمنٹ مستعفی ہوگئی تھی لہذا جہانگیر بٹ، دانش کلیم اور کامران اشرف پر مشتمل جونیئر ٹیم کی منیجمنٹ ہی کو سینئر ٹیم کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ | اسی بارے میں پاکستانی ہاکی ٹیم ہیمبرگ روانہ30 September, 2008 | کھیل ’جمالی کو اب چلے جانا چاہیے‘18 September, 2008 | کھیل ہاکی کے لیے ’میگا پلان‘16 September, 2008 | کھیل ’کوچ کی مدت دو سال ہونی چاہیے‘15 September, 2008 | کھیل شکیل عباسی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان12 September, 2008 | کھیل ہاکی:اصلاح الدین مستعفی ہوگئے05 September, 2008 | کھیل ’سینیئر کھلاڑی آرام کر رہے ہیں‘ 03 September, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||