BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 September, 2008, 17:16 GMT 22:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شکیل عباسی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان

ہاکی
پاکستانی ہاکی ٹیم بیجنگ اولمپکس میں آٹھویں نمبر پر آئی تھی
آئندہ ماہ ہیمبرگ میں ہونے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی اٹھارہ رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

شکیل عباسی کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

تین سے پانچ اکتوبر تک ہونے والے اس چار قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان، جرمنی، ملائشیا اور بیلجیئم کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے نہ ہونے کے سبب ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب جونیئر ٹیم کی منیجمنٹ کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میرظفراللہ جمالی نے ایک روزہ ٹرائلز کے بعد ٹیم کا اعلان کیا اور صحافیوں کے تیزوتند سوالوں کے جوابات انتہائی خوشگوار موڈ میں دیے۔

جب میرظفراللہ جمالی سے پوچھا گیا کہ بیجنگ اولمپکس میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد وفاقی وزیر کھیل نجم الدین خان نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا جس پر جمالی نے بذلہ سنجی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ شاید وزیر کھیل کوان سے اس لیے شکایت ہو کہ وہ پیپلز پارٹی میں نہیں ہیں۔

میرظفراللہ جمالی نے کہا کہ وزیرکھیل جو مرضی میں آئے بیانات دیتے رہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن وزیراعظم ہیں اور ان کا جوبھی فیصلہ ہوگا وہ انہیں قبول ہوگا۔

سیکریٹری کی حیثیت سے آصف باجوہ کی تقرری کی مخالفت کے بارے میں میرظفراللہ جمالی نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے اصولی موقف اختیار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب اصولوں پر وہ وزارت عظمی چھوڑ سکتے ہیں تو ہاکی فیڈریشن کی صدارت کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ یہ ان کا شوق ہے ذریعہ معاش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ اولمپکس کی شکست سے یقیناً قوم مایوس ہے جس پر وہ سب سے معافی بھی مانگ چکے ہیں لیکن دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم نے صرف ایک لڑائی ہاری ہے جنگ نہیں۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کی نئی انتظامیہ کے بارے میں میرظفراللہ جمالی نے واضح کردیا کہ نیا کوچ پاکستانی ہوگا کیونکہ ہاکی کی مہارت پاکستان اور بھارت سے زیادہ کسی کے پاس نہیں ہے۔ البتہ غیرملکی ٹرینراور فزیو کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔

بی بی سی کو انتہائی مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق اولمپئن قمر ابراہیم کو پاکستانی ہاکی ٹیم کا نیا چیف کوچ مقرر کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ہیمبرگ کے چار قومی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

شکیل عباسی ( کپتان)، ناصر احمد، عمران شاہ، کاشف علی، محمد عتیق، محمد عمران، محمد عرفان، رانا آصف، فریداحمد، ظہیراحمد، عامرشہزاد، وقاص شریف، حسیم خان، شفقت رسول، اخترعلی، محمد توفیق، عنایت اللہ، محمد زبیر۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد