BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 19 August, 2008, 21:32 GMT 02:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی:مقابلہ ساتویں پوزیشن کے لیے
ہاکی میچ
ہالینڈ کی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
بیجنگ اولمپکس میں ہاکی کے مقابلوں میں پاکستان کے آخری گروپ میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔

اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم اپنے گروپ میں چوتھے نمبر پر آئی ہے اور اب وہ ساتویں پوزیشن کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا سامنا کرے گی۔پاکستانی ٹیم آئندہ برس ہونے والے چیمپئنز ٹرافی مقابلوں سے بھی باہر ہوگئی ہے کیونکہ ان مقابلوں میں دنیائے ہاکی کی چھ ٹاپ ٹیمیں شریک ہوتی ہیں۔

گروپ بی کے اس میچ میں پاکستان کو پہلے ہاف کے خاتمے پر ایک گول کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں ہالینڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف پاکستانی برتری ختم کی بلکہ میچ بھی جیت لیا۔

اس فتح کے بعد ہالینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور سپین کے درمیان کھیلا جائےگا۔

پاکستان اور ہالینڈ کے میچ میں پاکستان نے کھیل کے اٹھائیسویں منٹ میں پنلٹی کارنر پر گول کر کے برتری حاصل کی جسے اکتالیسویں منٹ میں ہالینڈ کے میتھس برؤر نے برابر کر دیا۔

پانچ منٹ بعد ہالینڈ کے ٹائکامی کےگول کی بدولت ہالینڈ نے پاکستان پر سبقت حاصل کر لی جسے اٹھاونویں منٹ میں ٹائکامی نے ہی دوگنا کر دیا۔ کھیل کے پینسٹھویں منٹ میں پاکستان کے عدنان مقصود نے پنلٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی لیکن ڈچ کھلاڑی ہرٹزبرگر نے کھیل کے اختتامی لمحات میں گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔

بیجنگ اولمپکس میں پاکستانی ٹیم اپنے پانچ گروپ میچوں میں سے صرف دو جیت سکی اور اسے ہالینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روسی ایتھلیٹمقابلے عروج پر
اولمپکس کا گیارہواں دن: تصاویر میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد