پاکستان نے کینیڈا کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بیجنگ اولمپکس میں ہاکی کے مقابلوں میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل افتتاحی میچ میں اسے برطانیہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بدھ کو کینیڈا کے خلاف میچ میں پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستانی ٹیم ایک گول کے خسارے میں تھی تاہم اس نے دوسرے ہاف میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول کیے اور میچ جیت لیا۔ میچ کا پہلا گول پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں کینیڈا کے کلار بندی نے پنلٹی کارنر پر کیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی پاکستانی ٹیم نے کینیڈا پر دباؤ بڑھانا شروع کیا اور انتالیسویں منٹ میں محمد عمران نے پنلٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔
انتالیسویں منٹ میں ہی شفقت رسول کے عمدہ فیلڈ گول کی بدولت پاکستان کو کینیڈا پر برتری حاصل ہو گئی جسے کھیل کے ستاونویں منٹ میں محمد وقاص کے گول نے دوگنا کر دیا۔ پاکستان کی دو گول کی یہ برتری میچ کے اختتام تک قائم رہی۔ پاکستانی ٹیم اب جمعہ کو اپنا تیسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ بدھ کو کھیلے جانے والے دیگر ہاکی میچوں میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ او صفر کے مقابلے میں دس گول سے جبکہ جنوبی کوریا نے چین کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلی میتھیسن ہیٹ ٹرک کر کے نمایاں رہے۔ |
اسی بارے میں افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست11 August, 2008 | کھیل ’مواقع سے فائدہ نہ اٹھانا ہار کی وجہ بنا‘11 August, 2008 | کھیل ثقلین کا اولمپکس کا خواب پورا ہو گیا01 August, 2008 | کھیل اولمپکس، 35 رکنی پاکستان دستہ روانہ01 August, 2008 | کھیل پاکستان کی ہاکی ٹیم کا اعلان21 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||