’مواقع سے فائدہ نہ اٹھانا ہار کی وجہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ نوید عالم نے برطانیہ کے خلاف شکست کی وجہ ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اٹھانے کو قرار دیا ہے۔ بیجنگ اولمپکس میں پاکستان کو پہلے میچ میں برطانیہ کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ میچ کے بعد بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے نوید عالم نے اعتراف کیا کہ ’سب کچھ بہت جلدی میں ہوگیا‘۔ کوچ کے بقول پہلے ہی منٹ میں گول نے پاکستانی ٹیم کو بہت نقصان پہنچایا اور اس میں آصف کی انفرادی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس گول کے بعد پاکستانی فارورڈز نے حملے کیے لیکن جوابی حملوں میں پاکستانی دفاع موثر ثابت نہ ہوسکا اور برطانوی ٹیم نے دو گول مزید کر دیے۔ نوید عالم نے کہا کہ موجودہ زمانے کی ہاکی میں کوئی بھی ٹیم مواقع ضائع کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ثقلین کی شاٹ گول کے بہت قریب سے گئی اور عمران وارثی کی شاٹ گول پوسٹ سے ٹکراگئی۔ نوید عالم نے کہا کہ پاکستان نے سات پنالٹی کارنرز حاصل کیے اور انہیں عمران وارثی سے امید تھی کہ جس طرح انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو گول کیے تھے اگر وہ آج بھی کامیاب ہوتے تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔ پاکستانی کوچ نے کہا کہ وہ اس نتیجے کے باوجود اپنی ٹیم سے اگلے میچوں میں اچھی کارکردگی کی توقع رکھے ہوئے ہیں۔ یہ پہلا میچ تھا اور متعدد کھلاڑی پہلی مرتبہ کوئی اولمپکس میچ کھیل رہے تھے۔ نوید عالم نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ پاکستان کے پول میں صرف آسٹریلیا اور ہالینڈ دو مضبوط ٹیمیں ہیں۔ جو بھی ٹیم اولمپکس میں کوالیفائی کر کے آئی ہے اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے خلاف میچ میں ٹیم میں ردوبدل کیا جائےگا۔ انہیں توقع ہے کہ جو غلطیاں سامنے آئی ہیں ان پر قابو پالیا جائےگا۔ | اسی بارے میں افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست11 August, 2008 | کھیل ثقلین کا اولمپکس کا خواب پورا ہو گیا01 August, 2008 | کھیل پاکستان کی ہاکی ٹیم کا اعلان21 July, 2008 | کھیل خالد محمود آؤٹ آصف باجوہ اِن16 June, 2008 | کھیل ’ہاکی فیڈریشن سے استعفیٰ نہیں دیا‘16 June, 2008 | کھیل پاکستان کو لگاتار دوسری شکست15 May, 2008 | کھیل گول کیپنگ اہم مسئلہ ، نوید عالم16 May, 2008 | کھیل ہاکی فیڈریشن تحلیل، صدر برطرف29 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||