پاکستان کو لگاتار دوسری شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے انتہائی اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ملائشیا میں کھیلے جا رہے اس ٹورنامنٹ میں جمعرات کو ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ پاکستانی فارورڈز کی ناقص کارکردگی کے باعث قومی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی فاوروڈ نےگول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کیے۔ بھارت کے ہاتھوں میچ ہارنے کے بعد پاکستان کی ٹیم کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا امکان کم ہوگیا ہے اور اب پاکستان کی فائنل تک رسائی کا دارومدار ملائیشیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ پر ہے۔ بھارت کی ٹیم کو فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کے لیے ملائشیا کے خلاف میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا جبکہ ملائشیا اور بھارت کے درمیان میچ برابر ہونے کی صورت میں بھی پاکستان کی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔ ارجنٹائن کی ٹیم پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر چکی ہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں قومی ہاکی ٹیم کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن فارورڈز گول کرنے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب بھارت نے جارحانہ حکمت عملی اپنا کر پہلے ہی ہاف میں دو گول کر کے پاکستا ن کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے دوسرے ہاف میں قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور سابق کپتان محمد ثقلین نے پنالٹی سٹروک پر اپنی ٹیم کی طرف سے واحد گول سکور کیا تاہم قومی ہاکی ٹیم یہ میچ برابر کرنے میں ناکام رہی اور بھارت نے یہ میچ دو ایک سے جیت کر فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ بیلجئیم اور بھارت کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر رہا تھا۔ | اسی بارے میں اذلان شاہ ٹورنامنٹ، ہاکی ٹیم کا اعلان23 April, 2008 | کھیل تین کھیلوں میں وائلڈ کارڈ انٹری12 May, 2008 | کھیل بھارتی ہاکی ٹیم اولمپکس سے باہر10 March, 2008 | کھیل منظور الحسن بطور کوچ فارغ12 February, 2008 | کھیل اصلاح کی جگہ ذکاء الدین منیجر30 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||