BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 January, 2008, 15:20 GMT 20:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اصلاح کی جگہ ذکاء الدین منیجر

اصلاح الدین
اصلاح الدین کو اب سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا ہے
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اصلاح الدین کی جگہ سابق اولمپئن خواجہ ذکاء الدین کو بیجنگ اولمپکس تک پاکستانی ہاکی ٹیم کا نیا منیجر اور چیف کوچ مقرر کر دیا ہے جبکہ اصلاح الدین کو چئرمین سلیکشن کمیٹی بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اصلاح الدین کوگزشتہ سال یہ کہہ کر مینیجر وچیف کوچ بنایا گیا تھا کہ وہ بیجنگ اولمپکس تک یہ ذمہ داری نبھائیں گے لیکن گزشتہ ماہ چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر ان کے زخمی ہو جانے پر خواجہ ذکاء الدین کو وقتی طور پر منیجر بناکر ملائیشیا بھیجا گیا تاہم اب ذکاء الدین کو مستقل بنیادوں پر منیجر اور چیف کوچ بنا دیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر ظفر اللہ جمالی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ یہ فیصلہ دراصل اصلاح الدین پر عدم اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ’یہ فیصلہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے گارڈز کی تبدیلی ہوتی ہے۔ اصلاح الدین اور ذکاء الدین دونوں ہاکی کے بڑے نام ہیں اور ان کی خدمات ہیں‘۔

تمام سینئر کھلاڑیوں کی ہاکی میں بڑی ِخدمات ہیں:ظفر اللہ جمالی

میرظفراللہ جمالی نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنے سے قبل انہوں نے اصلاح الدین کو اعتماد میں لے لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ذکاء الدین نے اب ٹیم کو سنبھال لیا ہے لہذا بہتر یہی ہے کہ وہی یہ ذمہ داری سنبھالیں۔ میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ تمام سینئر کھلاڑیوں کی ہاکی میں بڑی ِخدمات ہیں اور سب کا مقصد پاکستانی ہاکی کو کامیابی کی راہ پر ڈالنا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رشید جونیئر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی جگہ پر سابق اولمپئن مدثر اصغر کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیا ہے۔اس طرح اب سلیکشن کمیٹی اصلاح الدین، سمیع اللہ اور مدثر اصغر پر مشتمل ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد