ہاکی میں ٹیلنٹ کی تلاش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر خواجہ ذکا الدین کا کہنا ہے کہ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے کروائےگئے ٹورنامنٹ سے انہیں ایسے دس باصلاحیت کھلاڑی ملے ہیں جو چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ میں جگہ حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں اگر تربیت ملی تو یہ موجودہ کھلاڑیوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے ملک بھر سے سات ٹیموں پر مشتمل ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی ٹورنامنٹ کروایا تھا۔ سات سے چودہ اگست تک ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور اور فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ فائنل تو بارش کے سبب بے نتیجہ رہا لیکن ٹورنامنٹ نتیجہ خیز رہا اور ٹورنامنٹ کے روح رواں چیف سلیکٹر خواجہ ذکا الدین کے بقول وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ خواجہ ذکا الدین نے کہا کہ چونکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے متبادل موجود نہیں اس لیے وہ محنت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا جو کسی وجہ سے نظر انداز ہوئے تھے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع نہیں ملا۔ اس ٹورنامنٹ میں انہیں یہ موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے جو دس کھلاڑی حاصل ہوئے ہیں ان کو چمپئنز ٹرافی کے کیمپ میں رکھ کر ان کی تربیت کی جائے گی اور انہیں امید ہے کہ یہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں چیلنج کر سکیں گے۔ خواجہ ذکا الدین نے کہا کہ جب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اندازہ ہو گا کہ ان کا متبادل موجود ہے تو وہ یقیناً محنت کریں گے۔ خواجہ ذکا الدین نے کہا کہ اگر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی خود کو فٹ رکھیں اور محنت کریں تو وہ ہالینڈ اور جرمنی جیسی ٹیموں کو شکست دے سکتے ہیں۔ لاہور میں دسمبر میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم کے علاوہ دنیائے ہاکی کی ٹاپ ٹیموں کی آمد متوقع ہے۔ آسٹریلیا نے سیکیورٹی کے اندیشے کے سبب اس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ باقی ٹیموں نے ابھی ایسا کوئی خدشہ ظاہر نہیں کیا اور حال ہی میں چین میں ہونے والے انٹرنیشل ہاکی فیڈریشن کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں پاکستان کی میزبانی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ | اسی بارے میں ’ایشیا کپ نہ کھیلنے کا دفاع‘09 June, 2007 | کھیل ’ کمزورٹیم سے میچ تربیت سے بہتر‘30 June, 2007 | کھیل ’حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے‘21 July, 2007 | کھیل پاکستان ایشاء کپ کھیلے گا27 July, 2007 | کھیل دورۂ چین کیلیے ہاکی ٹیم کا اعلان29 July, 2007 | کھیل ’چین میں ٹیم کا اندازہ ہو گا‘05 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||