’ کمزورٹیم سے میچ تربیت سے بہتر‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ہاکی ٹیم کو دنیائے ہاکی کی نسبتاً کمزور ٹیموں کے ساتھ چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے ماسکو بھیجا جا رہا ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مؤقف ہے کہ اس کے علاوہ اولمپکس کی تیاری کے لیے ان کے پاس کوئی بہتر ٹورنامنٹ نہیں ہے۔ ماسکو میں 5 سے 8 جولائی تک ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ سکاٹ لینڈ ، روس اور یوکرائن کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور یہ تینوں ٹیمیں پاکستان سے رینکنگ میں کافی پیچھے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری خالد محمود کا کہنا ہے کہ ہاکی کی بہترین ٹیموں کے شیڈول پہلے سے طے ہو چکے ہیں اور اولمپکس تک کوئی بھی ٹورنامنٹ ایسا نہیں کہ جس میں پاکستان کی ٹیم کو بھجوایا جا سکے لہذٰا اب ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا کہ ٹیم کو اولمپکس کی تیاری کے لیے کم از کم ماسکو تو بھجوایا جائے کیونکہ خالد محمود کے بقول’میچ چاہے کمزور ٹیم سے ہی کیوں نہ ہو وہ محض تربیت سے بہتر ہوتا ہے‘۔ ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا جواز اپنی جگہ لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سست روی کے سبب پاکستان کی ٹیم جون میں جرمنی میں ہونے والی روبو بینک ٹرافی میں شرکت کرنے سے محروم رہی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مقررہ وقت میں ٹیم کی انٹری نہیں بھجوائی جس وجہ سے پاکستانی ٹیم کو بہتر یورپین ٹیموں سے مقابلے کا موقع نہیں مل سکا۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ٹیم کو بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھی نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیا کپ میں ایشیا کی بہترین ٹیموں جنوبی کوریا، بھارت اور ملائیشیا نے شرکت کرنی ہے۔ہاکی فیڈریشن کے اس فیصلے پر بھی سابق اولمپئنز نے کافی تنقید کی ہے۔ ماسکو میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے جو ٹیم منتخب کی گئی ہے اس میں نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں اور پاکستان کی ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چئرمین اور سابق اولمپئن خواجہ ذکاء الدین کا کہنا ہے کہ نئے کھلاڑی شامل کرنے کا مقصد ٹیم کی تعمیرِ نو کرنا ہے۔ خواجہ دکا الدین نے امید ظاہر کہ پاکستان کی ٹیم یہ ٹورنامنٹ جیت جائے گی اور اس جیت سے نفسیاتی طور پر ٹیم کو فائدہ ہو گااور ٹیم کا مورال بلند ہو گا۔ | اسی بارے میں ’ایشیا کپ نہ کھیلنے کا دفاع‘09 June, 2007 | کھیل پاکستان میں ہاکی ٹیلنٹ کی تلاش05 June, 2007 | کھیل ایشیا کپ ہاکی میں عدم شرکت30 May, 2007 | کھیل جدید کوچنگ کی ضرورت، کامران 25 May, 2007 | کھیل فٹنس ناکامی کی وجہ: ہاکی کوچ17 May, 2007 | کھیل پاکستان اذلان شاہ ٹورنامنٹ سے باہر09 May, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||