BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 May, 2007, 14:39 GMT 19:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان اذلان شاہ ٹورنامنٹ سے باہر

ہاکی
جنوبی کوریا نے پاکستانی ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا
بدھ کے روز جنوبی کوریا کے خلاف میچ دو کے مقابلے میں چار گول سے ہار کر پاکستانی ٹیم سولہویں ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

پیر کے روز لائٹ ٹاورز کی خرابی کے وقت یہ میچ دو دو گول سے برابر تھا لیکن نامکمل میچ کے باقی ماندہ وقت میں جنوبی کوریا نے پاکستانی ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے منیجر و چیف کوچ اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے خلاف شکست کی وجہ تجربے اور فٹنس کی کمی ہے۔ سابق اولمپئنز نے بھی فٹنس کو جیت ہار کا بنیادی فرق قرار دیا ہے۔

اصلاح الدین جن کا اس ٹیم کے ساتھ یہ پہلی اسائنمنٹ تھی، جنوبی کوریا کے خلاف نتیجے سے خاصے دلبرداشتہ تھے۔ اپوہ ملائشیا سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کو بنے ابھی ایک ماہ ہی ہوا ہے نئے کھلاڑیوں میں تجرے کی کمی ہے جبکہ سینئر کھلاڑیوں کو مزید محنت کرنی ہوگی اسی لیے وہ پہلے ہی یہ واضح کرچکے ہیں کہ ایک متوازن ٹیم کی تشکیل کے لیے انہیں وقت درکار ہے۔

 اصلا ح الدین نے کہا کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ باقی ماندہ میچ میں کھل کر کھیلے لیکن کھلاڑی ان کی ہدایت کے مطابق نہیں کھیلے

اصلا ح الدین نے کہا کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ باقی ماندہ میچ میں کھل کر کھیلے کیونکہ جیت اور ڈرا کی صورت میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جاتی لیکن کھلاڑی ان کی ہدایت کے مطابق نہیں کھیلے۔

اصلاح الدین نے کہا کہ فٹنس بھی ایک اہم وجہ ہے۔ جنوبی کوریا کے خلاف پیر کو کھیلےگئے نامکمل میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی تھی جبکہ منگل کو کینڈا کے خلاف بھی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن بدھ کو ٹیم مسلسل تیسرے روز میدان میں اتری اور اب اسے جمعرات کو کلاسیفکیشن میچ بھی کھیلنا ہے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم منتخب کرنے والی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق اولمپئن سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم مکمل فٹ نہیں ہے اس کے برعکس کورین ٹیم سپر فٹ تھی جس نے ظاہر ہی نہیں ہونے دیا کہ وہ ملائیشیا سے ہارنے کے بعد اہم میچ کھیل رہی ہے۔

 سمیع اللہ نے کہا کہ یہ شکست دراصل ٹیم منیجمنٹ کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔ ان سائیڈز، فارورڈز اور ڈیپ ڈیفنس پر خاص توجہ کی ضرورت ہے

سمیع اللہ نے کہا کہ وہ پہلے بھی ٹیم کے لیے غیرملکی فزیکل ٹرینر کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں اور اب بھی وہ فیڈریشن سے کہیں گے کہ اس شعبے میں بہتری کے لیے فوری طور پر غیرملکی کوتربیت یافتہ فزیکل ٹرینر کی خدمات حاصل کی جائیں۔

سمیع اللہ نے کہا کہ یہ شکست دراصل ٹیم منیجمنٹ کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔ ان سائیڈز، فارورڈز اور ڈیپ ڈیفنس پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

سابق گول کیپر منصوراحمد کے خیال میں اس ٹیم کو نئی ٹیم کہنا غلط ہوگا۔ ہر نئی منیجمنٹ یہ دعوی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامکمل میچ کی وجہ سے کورین ٹیم نے ردھم حاصل کیا اور وہ دباؤ سے نکل آئی۔

منصوراحمد نے کہا کہ ٹیم کو اب بھی دو تین سینئر تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہونی چاہئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد