BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 April, 2007, 20:11 GMT 01:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خالد محمود ، ہاکی کے نئے سیکریٹری

 خالد محمود
خالد محمود ہی کی قیادت میں پاکستان نے1971 میں پہلا ورلڈ کپ جیتا تھا
سابق اولمپئن خالد محمود پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ان کا انتخاب اخترالاسلام کی جگہ عمل میں آیا ہے جنہوں نے اس عہدے سے یہ کہہ کر استعفی دے دیا تھا کہ وہ ڈمی سیکریٹری بن کر نہیں رہنا چاہتے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس اور کونسل کا اجلاس پیر کو کراچی میں فیڈریشن کے صدر میرظفراللہ جمالی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قومی ہاکی کے ضمن میں اہم فیصلے کئے گئے اور فیڈریشن کے عہدیدارن کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میرظفراللہ جمالی نے مستعفی سیکریٹری اخترالاسلام کے اس الزام کو غلط قراردیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی شخصی فیصلے نہیں کیا اور اپنے ساتھیوں کو اعتماد میں لے کر قومی ہاکی کی بہتری کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

میرظفراللہ جمالی نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ بیجنگ اولمپکس کے لئے مضبوط ٹیم تیار کی جائے اس سلسلے میں نیک نیتی سے کام کیا جائے گا۔

نئے سیکریٹری خالد محمود نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا معیار بلند کرنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ کچھ عمررسیدہ کھلاڑیوں سے چھٹکارہ پالیا گیا ہے اور کچھ کے لئے وارننگ ہے۔

پینسٹھ سالہ خالد محمود پاکستان ہاکی کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ وہ ٹوکیو اور میکسیکو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہی کی قیادت میں پاکستان نے1971 میں پہلا ورلڈ کپ جیتا تھا جس کے بعد وہ بین الاقوامی ہاکی سے ریٹائر ہوگئے تھے لیکن میونخ اولمپکس میں پاکستانی ٹیم پر عائد پابندی کے بعد انہیں ریٹائرمنٹ ختم کرکے1973 ورلڈ کپ میں ٹیم کا کپتان بنادیا گیا تھا۔

خالد محمود سلیکٹر اور منیجر کوچ کی حیثیت بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سامنے اب پہلا بڑا امتحان آئندہ ماہ ملایشیا میں ہونے والے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم کی تشکیل ہے جس کے لئے قومی کیمپ آٹھ اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا اور اٹھارہ اپریل کو ٹیم منتخب کی جائے گی۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا نیوزی لینڈ کوریا بھارت ملایشیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد