ہاکی فیڈریشن: سیکریٹری مستعفیٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق کرمانی نے فیڈریشن کے سیکریٹری بریگیڈئر ریٹائرڈ مسرت اللہ خان کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ طارق کرمانی نے کہا کہ ان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے لیکن وہ اگلے سیکرٹری کے انتخاب تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ یہ بات طارق کرمانی نے اسلام آباد میں ہونے والے سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل کے اجلاس میں کہی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات دسمبر 2006 میں ہونے والے ہیں اور بریگیڈئر مسرت اللہ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اس بار سیکریٹری کے لیئے ہونے والے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ سینیٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی کے ایک رکن سینیٹر انور بیگ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کمیٹی نے بریگیڈئر مسرت اللہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بریگیڈئر مسرت اللہ کے دور میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کا معیار مزید گرا ہے۔ ان کے دور میں دو الپمکس ہوئے جن میں پاکستان ہاکی ٹیم نے چوتھی اور پانچویں پوزیشن لی۔ گزشتہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان پانچویں نمبر پر رہا اور اسی طرح سئنیر اور جونئر دونوں عالمی کپ میں بھی پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ چند دن قبل قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے کھیل نے بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری پر کافی تنقید کی تھی۔ | اسی بارے میں ہاکی میں بھارت کی کامیابی24 February, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان انگلینڈ سے ہار گیا23 April, 2006 | کھیل ہاکی: اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان03 April, 2006 | کھیل ’ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی‘26 May, 2006 | کھیل ہاکی کوچ، ٹیم کی فٹنس کیلیئے فکرمند22 May, 2006 | کھیل ورلڈ کپ ہاکی شیڈول کا اعلان12 June, 2006 | کھیل ثقلین قومی ہاکی ٹیم سے باہر04 June, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||