ثقلین قومی ہاکی ٹیم سے باہر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ہاکی ٹیم کےہاف بیک محمد ثقلین کو نامناسب رویہ اختیار کرنے کی پاداش میں پاکستان کی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے یہ کارروائی ٹیم کی یورپ کے دورے پر روانگی سے کچھ دیر قبل ہی عمل میں آئی اور ٹیم ثقلین کو چھوڑ کربیس کی بجائے انیس کھلاڑیوں کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوگئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کچھ عرصے سے ثقلین کے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ نامناسب رویے کی شکایتیں مل رہی تھیں اور وہ ان پر نظر رکھے ہوئے تھی لیکن ٹیم کا ایک اہم کھلاڑی ہونے کے ناطے ان کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جارہا تھا یورپ کے دورے پر روانگی سے قبل پریکٹس کے دوران انہوں نے دانستہ ایک ساتھی کھلاڑی کو گیند ماردی اس کے علاوہ وہ ٹریننگ کے معاملے میں بھی غیرسنجیدہ دکھائی دے رہے تھے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انہیں فوری طور پر ٹیم سے باہرنکالنے کا فیصلہ کیا جس کے بعدآئندہ اولمپکس میں بھی ان کے حصہ لینے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس کی تیاری کے سلسلے میں تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کھیلنے انگلینڈ ، جرمنی اور سپین کے دورے پر ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||