’ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی کے معاملات پر بحث کرنے والی سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے دو سابق اولمپئنز سمیع اللہ اور اصلاح الدین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بریگیڈئر (ریٹائرڈ) مسرت اللہ خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ سینٹ کی سپورٹس سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق کرمانی اور سیکریٹری مسرت اللہ کو بھی طلب کیا تھا لیکن یہ دونوں اجلاس سے غائب تھے۔ اولمپئن سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کے معاملات چلانے کے لیئے دیانتدار اور پروفیشنل افراد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاکی کی ترقی کے نام پر چھ سال کے عرصے میں80 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے لیکن میدان خالی پڑے ہیں اور ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ اولمپئن اصلاح الدین کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے سابق اولمپئنز کی تجاویز پر کبھی عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کارکردگی دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ اس ٹیم کے ساتھ کوئی بھی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیتا جاسکتا۔ سمیع اللہ نے بعدازاں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک طرف تو سینئر ٹیم کی ذمہ داری فرد واحد کے سپرد کرچکی ہے اور دوسری جانب جونیئر ہاکی ٹیم کے لیئے منظورجونیئر کو منیجر اور قمرابراہیم کو کوچ مقرر کیا ہے۔ اگر فیڈریشن کے نزدیک ایک ہی شخص کو ٹیم کے معاملات سپرد کرنا اچھی بات ہے تو پھر اس پالیسی کو جونیئر ٹیم میں کیوں نہیں اپنایا گیا؟ پاکستان کے سابق اولمپئنز کی بڑی تعداد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری پر تنقید کرتی آئی ہے جو چھ سال سے اس عہدے پر فائز ہیں لیکن اس عرصے میں پاکستانی ٹیم کوئی بھی بڑا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی کے معاملات چلانے کے لیئے جو بارہ رکنی ایڈوائزری بورڈ قائم کررکھا ہے اس کے ایک رکن سابق اولمپئن خواجہ ذکاء الدین نے استعفیٰ دیا ہے۔ | اسی بارے میں ہاکی: ثقلین کی اپیل منظور09 December, 2005 | کھیل ہاکی: پاکستان سیریز جیت گیا22 February, 2006 | کھیل ہاکی: اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان03 April, 2006 | کھیل اختر رسول کا استعفی منظور26 April, 2006 | کھیل ہاکی: ثقلین پر پابندی برقرار06 May, 2006 | کھیل ہاکی:ٹیم مینجر اور نائب کوچ تبدیل10 May, 2006 | کھیل اذلان شاہ ہاکی کے شیڈول کا اعلان18 May, 2006 | کھیل ہاکی کوچ، ٹیم کی فٹنس کیلیئے فکرمند22 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||