اذلان شاہ ہاکی کے شیڈول کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پندرہویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق اٹھارہ سے پچیس جون تک کوالالمپور میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ انیس جون کو ہالینڈ کے خلاف کھیلےگی۔ پاکستانی ٹیم کو گروپ بی میں رکھاگیا ہے جس میں دیگر تین ٹیمیں ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن ہیں۔ گروپ اے آسٹریلیا، بھارت، جنوبی کوریا اور میزبان ملائیشیا پر مشتمل ہے۔ پاکستانی ٹیم دوسرا میچ بیس جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ بائیس جون کو ہونے والے تیسرے میچ میں اس کا سامنا ارجنٹائن سے ہوگا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ پاکستان کے شکیل عباسی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پندرہویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیئے بائیس مئی سے کراچی میں قومی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ |
اسی بارے میں ہاکی:ٹیم مینجر اور نائب کوچ تبدیل10 May, 2006 | کھیل ہاکی: ثقلین پر پابندی برقرار06 May, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان انگلینڈ سے ہار گیا23 April, 2006 | کھیل ہاکی: اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان03 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||