BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 May, 2006, 16:48 GMT 21:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی: ثقلین پر پابندی برقرار

ہاکی ٹیم کے کپتان محمد ثقلین
کھیلوں کے لیے ثالثی کی عالمی عدالت نے پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد ثقلین پر تین بین الا قوامی میچز کی پابندی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد ثقلین کو گزشتہ برس جرمنی میں ہونے والی روبو بینک ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی کو ہاکی مارنے پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے جوڈیشل کمیشن نے تین بین الاقوامی میچز کھیلنے سے پابندی عائد کردی تھی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس فیصلے کے خلاف کھیلوں کے لیے ثالثی کی عالمی عدالت میں اپیل دائر کی تھی اور کیس کی پیروی کے لیے لاہور کے ایک نامی گرامی وکیل کی خدمات حاصل کی تھیں لیکن اس بار بھی فیصلہ ثقلین کے خلاف ہوا۔

سنیچر کو ایف آئی ایچ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ثالثی کی عالمی عدالت نے ثقلین پر ایف آئی ایچ کے لیول 1 کے ٹورنامنٹ کے تین میچ کھیلنے کی پابندی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ ثقلین کو اس کیس پر عالمی عدالت کے اخراجات تین ہزار ڈالر بھی ادا کرنے ہوں گے۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم کا اگلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ کوالالمپور میں ہونے والا ازلان شاہ ٹورنامنٹ ہے لیکن اس فیصلے کا اطلاق چمپئنز ٹرافی میں ہوگا کیونکہ وہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا ٹورنامنٹ ہے۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد ثقلین نے کہا کہ ان کے لیے یہ فیصلہ کافی غیرمتوقع ہے اور انہیں امید تھی کہ فیصلہ ان کے حق میں ہوگا کیونکہ انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی کو جان بوجھ کر ہاکی نہیں ماری تھی۔

ثقلین نے کہا کہ اگر چہ انہیں اس فیصلے سے دکھ ہوا لیکن وہ اسے قبول کرتے ہیں لیکن اس کا نقصان ان کی ٹیم کو چمپئنز ٹرافی میں ہوگا۔

محمد ثقلین کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان کا اس سارے معاملے میں بہت ساتھ دیا۔ ’اس سے ناصرف میرے بلکہ دوسرے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔’

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری برگیڈئر ریٹائرڈ مسرت اللہ خان نے صرف اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ انہیں اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ثقلین کو کئی بار انٹرنیشنل میچز میں یلو کارڈ اور ریڈ کارڈ دکھائے گئے اور ایک بار پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خراب رویے کی سزا کے طور پر ٹیم سے نکالا بھی تھا لیکن جب سے انہیں ٹیم کا کپتان بنایا گیا پاکستان ہاکی فیڈریشن کا موقف یہ رہا کہ ثقلین کا رویہ بہت بہتر رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد