BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ثقلین پاکستانی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان

News image
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چھبیس مئی سے کوالالمپور میں شروع ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے جونئیر کھلاڑیوں پر انحصار کرتے ہوئے بیس رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔

محمد ثقلین کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جونیئر ٹیم کےٹیم بارہ کھلاڑیوں کو سینئر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فارورڈ کاشف جواد کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر اختررسول کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہیں اور والد کے انتقال کے سبب ذہنی طور پر اس پوزیشن میں نہیں کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

اختر رسول نے اس تاثر کو غلط قراردیا ہے کہ ثقلین کو کپتان بنانے کے لیے کاشف جواد کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری بریگیڈئر ( ریٹائرڈ ) مسرت اللہ کا کہنا ہے کہ ثقلین کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کی سزا مل چکی ہے۔

یاد رہے کہ کیمپ میں جھگڑے کرنے پر ثقلین کو ٹیم کے سابق کوچ آلٹمینز کی رپورٹ پر اولمپکس کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

سہیل عباس کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے بارے میں مسرت اللہ کا کہنا ہے کہ زبانی طور پر انہوں نے کیمپ میں شامل ہونے کی حامی بھری تھی لیکن وہ کیمپ میں نہیں آئے لہذا ایسے کسی بھی کھلاڑی کوٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا جو ٹرائلز اور کیمپ میں نہ آئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ سہیل عباس میں ابھی بہت ہاکی باقی ہے اور وہ ملک کے لئے کھیل سکتا ہے۔

سمیع اللہ ٹیم کے منیجر ہیں۔ جونیئر ٹیم کے کوچ طاہرزمان کو آصف باجوہ پر ترجیح دیتے ہوئے ہیڈ کوچ بنادیا گیا ہے جبکہ جونیئر ٹیم کے منیجر شفیق کو ایسوسی ایٹ منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے اعلان کردہ بیس رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

محمد ثقلین (کپتان) سلمان اکبر،ناصر احمد، ذیشان اشرف، عمران وارثی، ایم عمران، عدنان مقصود، دلاورحسین، عمران خان، عاصم خان، ریحان بٹ، مدثرعلی، شکیل عباسی، طارق عزیز، ایم شبیر، عدنان ذاکر، اخترعلی، کاشف یعقوب، ایم خالداور یاسراسلام۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد