پاکستان بھارت کو ہرا کر تیسرےنمبرپر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے آخری روز پاکستان نے بھارت کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے والا یہ میچ بہت کانٹے دار تھا۔ ایک منٹ بعد ہی پاکستان کے سہیل عباس نے پینلٹی کارنر پر گول کر کے یہ برتری ختم کر دی۔ پاکستان کی جانب سے دوسرا گول ستائیسویں منٹ میں ریحان بٹ نے کیا یہ ایک خوبصورت فیلڈ گول تھا۔ پہلے ہاف کے خاتمے پر پاکستان ایک کے مقابلے میں دوگول سے آگے تھا۔ وقفے کے بعد پاکستان نے دوبارہ بھارت کے گول پر کئی حملے کیے اور متعدد پینلٹی کارنر حاصل کیے اور ساتویں پینلٹی کارنر پر پاکستان کے سہیل عباس نے خود ہٹ لگانے کی بجائے مدثر علی خان کو پاس دیا جنہوں نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی۔ اس کے بعد بھارت نے بھی گول اتارنے کی کوششیں تیز کر دیں جن کے نتیجے میں بھارت کو چوتھا پینلٹی کارنر ملا جس پر سندیپ سنگھ نے گول کر کے پاکستان کی برتری کم کر دی۔ بھارت نے میچ ختم ہونے سے دو منٹ پہلے ایک اور پینیلٹی کارنر حاصل کیا تاہم وہ میچ برابر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے زور دار کھیل کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نے سات اور بھارت کی ٹیم نے پانچ پینیلٹی کارنر حاصل کیے۔ اس میچ کے بعد پاکستان کے دو کھلاڑیوں کپتان وسیم احمد اور نائب کپتان سہیل عباس جو کہ پینیلٹی کارنر کے ماہر ہیں اور سب سے زیادہ گول کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں بین الاقوامی ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||