پاکستان ہالینڈ سے ہارگیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں جاری چھبیسویں چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا ایک اہم مقابلہ ہالینڈ سے ہار گیا۔ ہالینڈ کی ٹیم نے چار گول کیے جبکہ پاکستان کی ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔ پاکستان نے چار منٹ بعد ہی یہ گول برابر کر دیا۔پاکستان کے لیے یہ گول پنیلٹی کارنر لگانے کے ماہر سہیل عباس نے کیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کیے تاہم پاکستان کے فارورڈ ہر بار ڈی میں آکر بال گول پوسٹ میں ڈالنے میں ناکام رہے۔ پاکستان نے چارپینیلٹی کارنر بھی حاصل کیے تاہم سہیل عباس صرف ایک پر ہی گول کر سکے۔ سہیل عباس کے گول روکنے میں اہم کردار ہالینڈ کے گول کیپر گس ووگلز کا ہے جو کہ اسوقت ہاکی میں دنیا کے بہترین گول کیپر ہیں۔ اگرچہ ہالینڈ کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے مواقع پاکستان سے کم ملے تاہم انہوں نے ان سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ ہالینڈ کی ٹیم نے بھی چار پینیلٹی کارنر حاصل کیے اور وہ دو پینیلٹی کارنرز سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہی۔ ہالینڈ کی جانب سےرونالڈ براور، ٹائی کے ٹائی کامے، کلیور اور کپتان ڈالمیی نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان ٹیم کے کوچ رولینٹ اولٹمنس کا کہنا تھا کہ اگرچہ چار ایک سے شکست بہت بڑی دکھائی دیتی ہے تاہم آج پاکستانی کھلاڑیوں نے گزشتہ دونوں میچوں کی نسبت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا جو کہ ایک خوش آئند بات ہے اور اگر گول مس کرنے کی اوسط کم ہو جائے تو پاکستان اگلے میچ جیت سکتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے فارورڈ ریحان بٹ نے سب سے زیادہ گول مس کیے اور اس ٹورنامنٹ میں وہ اب تک توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں جسے وہ اپنی بد قسمتی قرار دیتے ہیں۔ پاکستان کے اس میچ کو دیکھنے اب تک ہونے والے تمام میچوں سے زیادہ تماشائی موجود تھے جنہیں پاکستان کی شکست سے سخت مایوسی ہوئی۔ پہلا ہاف ختم ہونے پر میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ آج کا پہلا میچ سپین اور نیوزی لینڈ کے درمیان تھا جسے سپین نے ایک کے مقابلے تین گول سے جیتا۔ اس میچ کے پہلے ہاف میں قدرے سست کھیل ہوا اور دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔ اور میچ کے چاروں گول دوسرے ہاف میں ہوئے۔ سپین کی جانب سے پہلا گول پینیلٹی کارنر پر اس کے کھلاڑی پاء کیومادا نے کیا۔ سپین کی جانب سے دوسرا گول بھی پاء کیومادا نے پینیلٹی کارنر پر کیا اور میچ کے ترسٹھویں منٹ پر سپین کے سینٹیآگو کے فیلڈ گول کے سبب سپین نے دو گول کی برتری حاصل کر لی جو میچ کے اختتام تک قائم رہی۔ اگل میچ بھارت اور جرمنی کے درمیان جاری ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||