جرمنی پانچویں نمبر پر آیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں کھیلی جانے والی چیمیئنز ٹرافی کے آخری دن اتوار کو پہلا میچ پانچویں پوزیشن کے لیے عالمی چمپئن جرمنی اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا جو جرمنی نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیتا۔ چمپئنز ٹرافی میں چھٹے نمبر پر رہنے والی ٹیم اگلی چمپئنز ٹرافی کھیلنے کے حق سے محروم ہو جاتی ہے لہذا نیوزی لینڈ اگلے سال بھارت کے شہر چنئی میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ میچ کا پہلا گول تینتالیسویں منٹ میں جرمنی کے فلورین کیلر نے کیا۔ پہلے حاف کے اختتام پر میچ صفر صفر سے برابر تھا۔ جرمنی کو تین پینیلٹی کارنرز بھی ملے لیکن وہ ضائع ہوئے۔0 نیوزی لینڈ نے اپنا واحد گول میچ ختم ہونے سے چھ منٹ پہلے کیا یہ گول بیون ہاری نے کیا۔ مجوعی طور پر جرمنی نے نیوزی لینڈ کی ٹیم سے بہت بہتر کھیل پیش کیا۔ نیوزی لینڈ کے کمزور کھیل کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جرمنی کے چار پینلٹی کارنر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کوئی پینلٹی کارنر حاصل نہ کر سکی۔ جرمنی کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں ہر میچ میں بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور اس وقت سب کو حیران کر دیا جب اس نے ایک پول میچ میں ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم ہالینڈ کو ہرا دیا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں جرمنی کے کوچ برن ہارڈ پیٹر نے کہہ دیا تھا کہ ان کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس لیے وہ پانچویں نمبر پر آنے کی کوشش کریں گے اور انہوں نے اپنی یہ بات پوری کر دی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||