BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 December, 2004, 03:43 GMT 08:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جیمی ڈاؤر کا انتخاب درست ہے‘

‎آسٹریلیا کے کھلاڑی جیمی ڈاؤر
جیمی ڈاؤر کو چالیس ووٹ ملے اور سہیل عباس کو صرف تیرہ
ورلڈ ہاکی فیڈریشن ایف آئی ایچ کی صدر ایلس وان بریڈا نے پلیئر آف دی ایئر پر اٹھنے والے تنازعے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ‎آسٹریلیا کے کھلاڑی جیمی ڈاؤر کا انتخاب مکمل طور پر انصاف پر مبنی ہے اور چونکہ یہ انتخاب کھلاڑیوں نے خود کیا لہذا یہ ایک کھلا فیصلہ تھا۔

ایف آئی ایچ کی صدر نے کہا کہ جیمی نے چالیس ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان کے سہیل عباس نے اگرچہ دوسری پوزیشن حاصل کی تاہم ان کو ملنے والے ووٹ صرف تیرہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جیمی ایک زبردست کھلاڑی ہے اور وہ انتخاب کے اس طریقہء کار سے خوش ہیں۔

المپکس میں جیمی کےگولڈن گول سے ‎آسٹریلیا نے ہالینڈ کو شکست دی تھی

آسٹریلیا کی ٹیم نے حفاظت کے نقطہء نظر سے چمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ جیمی نے گھٹنے کی چوٹ کے سبب المپک کوالیفائینگ مقابلوں میں بھی شرکت نہیں کی تھی لہذا اسکی پلئر آف دی ایئر کے لیے کی جانے والی نامزدگیوں پر بھی اعتراض کیا گیا۔اس پر ایلس وان بریڈا کا مؤقف تھا کہ یہ فیصلہ چھ ارکان پر مشتمل پینل نے کیا اور ان کے خیال میں یہ فیصلہ بھی بالکل درست تھا۔

یاد رہے کہ چھ ارکان کے اس پینل میں تین آسٹریلین تھے۔

ایلس وان بریڈا نے کہا کہ ایف آئی ایچ عالمی کپ ہاکی کو چار سال کی بجائے ہر دو سال بعد کروانے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے اور یہ بھی تجویز ہے کہ چمپئنز ٹرافی ہر سال منعقد نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2010 کا عالمی کپ ہاکی اور فٹ بال کا عالمی کپ ایک ہی سال میں ایک ہی ملک جرمنی میں ہوں گے لہذا اس کا سال تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ہاکی میں متنازعہ فیصلے کے لیے تھرڈ ایمپائر کے امکان کی بابت ایف آئی ایچ کی صدر کا کہنا تھا کہ اس پر غور تو ہو رہا ہے تاہم اس پر اٹھنے والے اخراجات بہت زیادہ ہیں اور یہ میزبان ملک اور خود ایف آئی ایچ کے لیے مہنگا ثابت ہو گا لہذا یہ ہماری ترجیہات میں سے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میچ میں تین ہالف کے امکانات پر بھی غور ہو رہا ہے اور بھارت نے اپنی ہاکی لیگ میں یہ طریقہء کار متعارف کروایا ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوا تو ہو سکتا ہے کہ اسے بین الاقوامی ہاکی میں بھی رائج کیا جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد