BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 December, 2004, 10:55 GMT 15:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی: پاکستان انڈیا آمنے سامنے

انڈیا کے خلاف میچ میں شائقین کی دلچسپی ہوگی
انڈیا کے خلاف میچ میں شائقین کی دلچسپی ہوگی
روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر چیمپیئنز ٹرافی میں آمنے سامنے ہوں گے، یہ دونوں ممالک تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ کریں گے۔

بھارت نے آج اپنے نقطۂ نظر سے ایک اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔اس میچ سے پہلے بھارت کے تین پوائنٹس تھے اور نیوزی لینڈ کا ایک لہذا بھارت کو تیسری پوزیشن کے میچ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اس میچ کو برابر کھیلنا بھی کافی تھا۔

پہلا ہاف ختم ہونے تک دونوں ٹیمین کوئی گول نہ کر سکیں۔ اگرچہ میچ کا پہلا گول نیوزی لینڈ نے میچ کے چھپنوے منٹ میں کیا تاہم بھارتی کھلاڑیوں نے ہمت نہ ہاری اور گول برابر کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ میچ کے باسٹھویں منٹ میں بھارت کو پینلٹی کارنر ملا جس پر ارجن ہلپا نے گول برابر کر دیا۔

یہ برابری کھیل ختم ہونے تک قائم رہی اور بھارت اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

پاکستان اور بھارت کے تیسری پوزیشن کے میچ سے ایک بات تو واضح ہے کہ لاہور کے لوگ جو پاکستان کے فائنل میں نہ پہنچنے سے مایوس تھے اور لگتا تھا کہ فائنل والے دن سٹیڈیم میں بے رونقی رہے گی، اب امکان ہے کہ دونوں روایتی حریفوں کا میچ دیکھنے لوگ سٹیڈیم کا رخ کریں گے اور شاید وہ ہالینڈ اور سپین کا میچ بھی دیکھ لیں۔

پاکستان نے اس سے پہلے سات دسمبر کو کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی کے ایک میچ میں بھارت کو ایک سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے دو گول سے ہرایا تھا۔

بھارتی ٹیم، جس نے اس ٹورنامنٹ میں ہر دن بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، تیسری پوزیشن کے لیے بھی اپنے سے نسبتاّ بہتر ٹیم کو سخت مقابلہ دے گی۔

مبصرین کا تو یہ خیال ہے کہ پاکستانی فارورڈز نے جس طرح اس ٹورنامنٹ میں مایوس کن کھیل کھیلا اگر وہ اگلے میچ میں بھارت کے خلاف اسی طرح کھیلے تو تیسری پوزیشن بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

تاہم میچ کے بعد پاکستان کے کپتان وسیم احمد نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو اپنی رہی سہی عزت بچانے کے لیے بھارت سے جیتنا ہی ہوگا اور اگرچہ کھلاڑیوں کا مورال اس وقت کافی کم ہے تاہم کل آرام ہے اور ہم اس مایوسی کی حالت سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد