بھارت: سخت مقابلے کے بعد ہار گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں کھیلی جانے والی چیمپئن ٹرافی کے دوسرے دن پہلے میچ میں ہالینڈ نے بھارت کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی یہ دوسری شکست ہے۔ گو کہ ہالینڈ نے یہ میچ چار کے مقابلے میں پانچ گولوں سے جیت لیا تاہم بھارت نے انہیں کافی سخت مقابلہ دیا۔ سپین کے خلاف اپنے کل کے میچ کے برعکس بھارت نے آج عمدہ کھیل کھیلا۔ سپین کے خلاف تو بھارت کوئی گول بھی نہ کر سکا تھا تاہم آج ہالینڈ کے خلاف بھارت نے پہلے سبقت حاصل کی۔ پہلا ہاف ختم ہونے پر ہالینڈ چار دو سے آگے تھا۔ دوسرے ہاف کے دسویں منٹ پر بھارت نے اس برتری کو پینلٹی سٹروک پر گول کر کے کم کیا۔ ڈی نائر نے ہالینڈ کی جانب سے پانچواں فیلڈ گول کر کے اپنی برتری دوبارہ مستحکم کر لی۔ بھارتی کھلاڑی وکرم پلے نے بھارت کے لیے چوتھا گول سکور کیااس میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے گول کرنے کے چند یقینی مواقع گنوا دیے اور یوں بھارت کی بدقسمتی سے وہ یہ میچ برابر نہ کر سکے۔ہالینڈ کے کپتان ڈالميي نے بھی تسلیم کیا کہ بھارتی ٹیم بہت اچھا کھیلی اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم یہ میچ ایک گول سےجیت گئے۔ دوسرا میچ سپین اور عالمی چمپیئن جرمنی کے درمیان تھاجسے سپین نے دو کے مقابلے پانچ گول سے جیتا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھیں تاہم دوسرے ہاف میں سپین کی ٹیم جرمنی کی ٹیم سے بہت مضبوط ثابت ہوئی۔ دوسرے ہاف میں سپین نے چار اور جرمنی نے ایک گول کیا۔ سپین کی ٹیم کے کپتان جان ایسکارے نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیااور اپنی ٹیم کے لیے ایک گول کیا بلکہ اور گول کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ سپین کی جانب سے البرٹ سالا نے دو گول کیے۔ جرمنی کے دونوں گول فلورین کیلر نے کیے۔ سپین کے کوچ مورخ ہینڈرکس نےکہا کہ اگرچہ ہم پانچ دو سے جیت گئے تاہم جرمنی کی نئے کھلاڑیوں کی ٹیم نے سخت مقابلہ دیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||