چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی شکست | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آج سے لاہور میں شروع ہونے والی چھبیسویں چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچ ہو چکے ہیں۔ پہلا میچ دفاعی چمپیئن ہالینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تھا جسے ہالینڈ نے بآسانی دو کے مقابلے پانچ گولوں سے جیتا۔ ایک موقع پر یہ میچ دو دو گول سے برابر تھا تاہم ہالینڈ نےاپنے پینیلٹی کارنر کے ایکسپرٹ ٹائی کے ٹائی کامے کے دو گولوں کے سبب اس میچ میں فتح حاصل کی۔ بھارت اور سپین کا میچ مکمل طور پر یک طرفہ رہا اور سپین نے بھارت کو صفر کے مقابلے چار گول سے مات دی۔گو کہ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں تاہم دوسرے ہاف میں سپین کی ٹیم کے جارحانہ کھیل کے سامنے بھارت کی نوآموز ٹیم بالکل بے بس نظر آئی اور سپین نے بھارتی دفاعی لائن کو تہس نہس کر دیا۔ سپین نے دوسرے ہاف میں بھارت کے خلاف چار گول کیے۔ بھارتی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اس میچ میں ایک بھی پینیلٹی کارنر حاصل نہ کر سکے۔ بھارتی ٹیم کے جرمن کوچ گیرہارڈ راخ نے کل ہی یہ کہا تھا کہ ان کی ٹیم نئے اور ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لہذا سپین ہمیں بڑے مارجن سےشکست دے سکتا ہے۔ پہلے دن کے تیسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ بارہ دسمبر تک جاری رہے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||