لاہور میں چیمپئنز ٹرافی آج سے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں سنیچر سے ہاکی کی چھبیسویں چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز ہو رہا ہے۔ چار سے بارہ دسمبر تک ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ ہالینڈ، ہسپانیہ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جرمنی کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ اس کے علاوہ ہسپانیہ اور بھارت اور پاکستان اور جرمنی بھی آمنے سامنے ہوں گے۔ ہالینڈ کی ٹیم گزشتہ دو سالوں سے یہ ٹورنامنٹ جیتنےکے بعد اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے اور اس کی کوشش ہو گی کہ وہ ہیٹ ٹرک مکمل کرے۔ ٹورنامنٹ میں اولمپک میں پہلی چھ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اس بار آسٹریلیا کی ٹیم کے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کے باعث بھارت جس نے ایتھنز اولمپک میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی لاہور میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی آغاز انیس سو اٹھہتر میں ہوا تھا۔ اب تک یہ ٹورنامنٹ دس بار پاکستان میں منعقد ہو چکا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||