BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 November, 2004, 15:59 GMT 20:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کا اعلان

پاکستان ٹیم
پاکستان ٹیم نے انڈیا کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا
چھبیسویں چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان جمعرات کے روز لاہور میں کیا گیا ہے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کا انعقاد ہوا جسے چیف سلیکٹر اختر رسول اور سلیکشن کمیٹی کے دوسرے اراکین حسن سردار اور سعید خان نے دیکھا۔

ٹرائلز کے بعد پاکستان ٹیم کے اٹھارہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔

ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کےچیئرمین نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹیم کے غیر ملکی کوچ رولینٹ اولٹمنس اور ٹیم مینجمنٹ سے مشورہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں زیادہ تعداد میں فارورڈ کھلاڑی شامل کیےگیے ہیں تاکہ ٹیم کے اٹیک کو مضبوط کیا جائے۔

ایسا کافی عرصے کے بعد ہوا ہے کا پاکستان کی ہاکی ٹیم جارحانہ کھیل کی حکمت عملی کو ذہن میں رکھتے ہوئے منتخب کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیم کے مینیجر سمیع اللہ خان کے مطابق ایسا اس لیے کیا گیا کہ صرف سہیل عباس کے گولوں پر ہی انحصار نہ کیا جائے بلکہ فارورڈ لائن بھی گول کرے تب ہی کامیابی کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

چیف سلیکٹر اختر رسول کے مطابق ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے میرٹ کو مکمل طور پر مدِ نظر رکھا گیا ہے۔

نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے سبب المپکس کی ٹیم میں جگہ نہ پانے والے محمد ثقلین کو بھی چمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ محمد عزیز نے بتایا کہ یہ فیصلہ محمد ثقلین کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد کیا گیا۔

ٹیم میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ وسیم احمد (کپتان)، سہیل عباس (نائب کپتان)، سلمان اکبر(گول کیپر)، ناصر علی، محمد عمران، ذیشان اشرف، غضنفر علی، محمد ثقلین، عدنان مقصود، دلاور حسین، ریحان بٹ، عدنان ذاکر،
مدثر علی، شکیل عباسی، کاشف جواد، طارق عزیز، شبیر حسین اور اختر علی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد