BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 September, 2004, 14:57 GMT 19:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیسرے میچ میں پاکستان کی جیت

News image
پاکستان نے حالیہ سیریز میں بھارت پر ایک کے مقابلے دو میچ سے برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ہاکی سیریز کے تیسرے میچ میں میچ کے آحری لمحوں میں سہیل عباس کے شاندار گول کی بدولت پاکستان نے بھارت کو دو کے مقابلے تین گول سے شکست دی۔

پشاور کے لالہ ایوب سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کو دیکھنے تقریباّ بیس ہزار تماشائی موجود تھے۔سٹیڈیم میں تماشائیوں کا داخلہ مفت ہونے کے سبب تماشائی سٹیڈیم کی گنجائش سے زیادہ تھے۔ پاکستان نے اپنا پہلا گول میچ کے پندرویں منٹ میں کیا۔ یہ فیلڈ گول تھا جو کہ مدثر علی خان نے کاشف جواد کے خوبصورت پاس پر کیا۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم کا دوسرا گول بھی فیلڈ گول تھا جو کہ شبیر احمد کی زبردست موو پر شکیل عباسی نے میچ کے پچسیویں منٹ میں کیا۔

میچ کا وقفہ ہونے تک پاکستان کی ٹیم نے دو گول کیے تھے جبکہ بھارت کی ٹیم کا سکور صفر تھا۔

پہلے ہاف میں پاکستان کو صرف ایک پینیلٹی کارنر ملا جبکہ بھارت کی ٹیم تین پینلٹی کارنر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی لیکن کسی سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکی۔تیسرے پینلٹی کارنر پر بھارت کا کھلاڑی بال گول پوسٹ میں پھینکنے میں کامیاب تو ہوا تاہم اس کی ہٹ خطرناک ہونے کے سبب گول تسلیم نہیں کیا گیا۔

میچ کا وقفہ ہونے تک پاکستان صفر کے مقابلے دو گول سے آگے تھا۔

دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی بھارت نے پاکستان کے گول پر حملے شروع کر دیے اور پہلے ہی منٹ میں پینیلٹی کارنر حاصل کر لیا تاہم وہ اس پر گول نہ کر سکے۔
بھارتی کھلاڑیوں نے کوششیں جاری رکھیں اور اپنا پہلا میچ کے اڑھتالیسویں منٹ میں کرنے میں کامیاب ہوئے یہ فیلڈ گول ہری پرشاد نے تشار کانڈیکر کی زبردست موو پر کیا۔

بھارت کے کھلاڑی ارجن ہلپا نے میچ کے اکاسٹھویں منٹ میں ایک اور فیلڈ گول کر کے پاکستان کی برتری ختم کر دی۔

اس موقع پر میچ میں خاصی تیزی آ گئی اور دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کے لیے خوب زور لگایا۔اسی کشمکش میں پاکستان کی ٹیم دوسرے ہاف کا دوسرا اور پینیلٹی کارنر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی اور اس بار سہیل عباس نے کوئی غلطی نہیں کی اور بال گول پوسٹ میں پھینک کر تیسرا گول کر دیا اور پاکستان کو ایک گول کی برتری دلا دی اور یوں پاکستان یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

تاہم مبصرین کے بقول بھارت کی نئی اور ناتجربہ کار ٹیم نے آج بھی کوئٹہ والے میچ کی طرح بہترین کھیل پیش کیا اور خاص تور پر دوسرے ہاف میں آج بھی پاکستان کے دفاع کو توڑنے میں کامیاب ہوتی رہی لیکن بد قسمتی سے میچ کا نتیجہ ان کے حق میں نہ ہوسکا۔

پاکستان نے حالیہ سیریز میں بھارت پر ایک کے مقابلے دو میچ سے برتری حاصل کر لی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد