دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں بھارت فاتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے کوئٹہ میں کھیلے گئے دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر سیریز برابر کردی ہے۔ کراچی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیتا تھا۔ دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی اس کا دفاع بہت مضبوط رہا جبکہ اس کے فارورڈز نے بھی پاکستانی کمزور دفاع کا پورا پورا فائدہ اٹھایا۔ کراچی میں کھیلے گئے جونیئر ایشیا کپ میں بھارتی جونیئر ٹیم کی جیت کے مرکزی کردار سندیپ سنگھ نے لگاتار دو پنالٹی کارنرز پر گول کر کے بھارت کی پوزیشن مستحکم بنا دی بھارت کا تیسرا گول اگنیس ٹرکی نے کیا جبکہ توشار کھانڈیکر نے چوتھا گول کردیا۔ آخری لمحات میں پاکستان کا واحد گول غضنفر نے بنایا۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ایتھنز اولمپکس کی مایوسی ابھی بھی پاکستانی ٹیم پر چھائی ہوئی ہے اور اس کی جانب سے کمبائنڈ مووز بہت ہی کم دیکھنے میں آئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ بدھ کو پشاور میں کھیلا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||