BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 September, 2004, 16:24 GMT 21:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی: پاکستان کی دو ایک سے جیت

پاکستان انڈیا ہاکی میچ
اس سال بھارت کے خلاف ہاکی کے میدانوں میں پاکستان کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی حاصل ہے
پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف آٹھ ٹیسٹ میچوں کی ہاکی سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کرتے ہوئے کراچی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کی طرف سے سہیل عباس اور ریحان بٹ نے گول کئے بھارت کا واحد گول ارجن ہلپا نے بنایا۔

اس سال بھارت کے خلاف ہاکی کے میدانوں میں پاکستان کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی حاصل ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے میڈرڈ اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ اور ایمسٹلوین کے چار قومی ٹورنامنٹ میں دو دو مرتبہ جبکہ ازلان شاہ اور ایتھنز اولمپکس میں ایک ایک بار کامیابی حاصل کی ہے۔

ایتھنز اولمپکس میں مایوس کن کارکردگی کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ میدان میں اتری تھیں۔ تاہم میزبان ٹیم کے مقابلے میں بھارتی ہاکی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں عمل میں آئی ہیں۔ پاکستان آنے والی ٹیم میں پانچ اولمپئنز شامل نہیں جو ایتھنز اولمپکس کھیلے تھے۔ لیکن اس کے باوجود نوجوان کھلاڑی سخت جاں حریف ثابت ہوئے۔

بھارت نے تیسرے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر کے ریباؤنڈ پر ارجن ہلپا کے ذریعے سبقت حاصل کرلی تھی لیکن سہیل عباس نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے بازی برابر کردی اور پھر بھارت کے خلاف گول کرنے کے لئے مشہور ریجان بٹ نے فیصلہ کن گول کردیا۔

دوسرے ہاف میں پاکستانی کوچ رولینٹ آلٹمینز نے نئے کھلاڑی آزمائے اس ہاف میں بھارتی ٹیم کی کارکردگی میزبان ٹیم کے مقابلے میں زیادہ بہتر رہی۔ دونوں ٹیموں کے گول کیپرز سلمان اکبر اور ڈی سوزا کا کھیل نمایاں رہا۔

پاکستان کو چار پنالٹی کارنرز ملے لیکن صرف ایک سے فائدہ اٹھایا جاسکا۔ سہیل عباس کے گول کی تعداد262 ہوگئی ہے اور وہ پال لٹجنس کے 267گول کا عالمی ریکارڈ توڑنے سے صرف چھ گول کی دوری پر ہیں

ماضی میں پاک بھارت ہاکی مقابلے شائقین کو میدانوں میں کھینچ لاتے تھے لیکن سخت سکیورٹی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں تماشائیوں کی کم تعداد دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایشیائی ہاکی کہیں کھوگئی ہے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ27 ستمبر کو کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد