پاکستان کی فتح، عباس کا ریکارڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیلڈ ہاکی میں پاکستان کے ممتاز کھلاڑی سہیل عباس نے بھارت کے شہر امرتسر میں اپنے ملک کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح دلا کر جاری سیریز کا نہ صرف پہلا میچ جتوا دیا بلکہ اپنے لیے بھی ایک نیا اعزاز حاصل کیا۔ اب وہ دنیا میں اب تک فیلڈ ہاکی میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس مقابلے میں ان کے حریف ہالینڈ کے پال لیٹجن تھے جنہوں نے دو سو سڑسٹھ گول بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ سہیل عباس نے امرتسر میں پینلٹی کارنر پر گول بنا کر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس تاریخ ساز گول میں گیند بظاہر ایک دفاعی کھلاڑی کی ہاکی سے ٹکرا کر باہر جاتی ہوئی محسوس ہوئی لیکن جب ریفری کو گول کے جال میں بننے والا سوراخ دکھایا گیا تو ریفری نے گول دے دیا۔ پاکستان کے کپتان وسیم احمد نے اس فتح پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’پوری ٹیم کے لیے یہ ایک انتہائی فخر کا لمحہ ہے‘۔ پاکستان نے بھارت پر پچاسویں منٹ میں اس وقت برتری حاصل کر لی جب ریحان بٹ نے ٹاپ ڈی پر آگے جاتے ہوئے ایک انتہائی خوبصورتی سے گیند کو پیچھے کی طرف پلٹا دیا۔ تاہم اس کامیابی کو بھارت کے ارجن ہالاپا نے تریپنویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول کر کے برابری میں تبدیل کر دیا۔ پاکستانی کپتان نے سہیل عباس کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو گزشتہ کئی سال سے کامیابیاں دلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بھی بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ان کے ٹیم شروع ہی سے بہت اچھا کھیلی اور اسی لیے ہم ان پر چھائے رہے۔ اور یہ فتح بھارت کے خلاف سیریز کا ایک بہت اچھا آغاز ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||