نئی دہلی: پاکستان کی تیسری جیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نئی دہلی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آٹھ میچوں کی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے جس میں پاکستان کے پنلٹی کارنر لگانے کے ماہر سہیل عباس کے دو گول بھی شامل ہیں۔ سہیل عباس نے اس میچ میں دو گول کر کے عالمی ہاکی میں سب سے زیادہ دو سو سڑسٹھ گول کرنے کا ہالینڈ کہ کھلاڑی پال لیجن کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ سہیل عباس نے پہلا گول میچ کے اٹھایسویں منٹ میں کیا اور اس کے بعد میچ ختم ہونے سے صرف چھ منٹ پہلے انہوں نے پنلٹی اسٹروک پر گول کر کے دو سو سرسٹھ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ سہیل عباس کی طرح ہالینڈ کے کھلاڑی پال لیجن بھی پلینٹی کانر لگانے کے ماہر تھے۔ پاکستان کو اس ہاکی سیریز میں اب تین ایک سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس سریز کے چار میچ پاکستان میں کھیلے جا چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||