پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں کھیلی جانے والے چیمیپئنز ٹرافی کے ایک میچ میں بدھ کو پاکستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ہے۔ اس سے پہلے ایک اور اہم میچ میں ہالینڈ نے سپین کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہار کر ٹورنامنٹ میں برتری حاصل کر لی ہے۔ چمپئنز ٹرافی کی دو ٹاپ ٹیموں ہالینڈ اور سپین کا یہ مقابلہ بہت دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ ہالینڈ نے یہ میچ دو کے مقابلے چار گول سے جیت لیا اور یوں ہالینڈ کی ٹیم اب تک ہونے والے میچز کے بعد ٹورنامنٹ کی ٹاپ سکورر ٹیم بن گئی ہے۔ سپین کو ہرانے کے بعد ہالینڈ کے بارہ پوائنٹس ہو چکے ہیں اور چمپئنز ٹرافی کے فائنل تک اس کی رسائی تقریباّ ہو چکی ہے۔ پہلا ہاف ختم ہونے پر ہالینڈ ایک کے مقابلے دو گول سے جیت رہا تھا ہالینڈ کی ٹیم کو صرف ایک جبکہ سپین کی ٹیم کو چار پینیلٹی کارنرز ملے اور سپین صرف ایک گول کر سکا۔ اس میچ کی خاص بات ہالینڈ کے فارورڈ کیرل کلیور کا خوبصورت کھیل تھا کلیور نے اس میچ میں تین زبردست گول سکور کیے اور اپنی ٹیم کی جیت میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ چمپئنز ٹرافی کا آج کا تیسرا میچ نسبتاّ دو کمزور ٹیموں جرمنی اور نیوزی لینڈ کے درمیان تھا اس میچ سے پہلے تک یہ دونوں ٹیمیں اپنے تمام میچ ہار کر کوئی پوائنٹ بھی حاصل نہیں کر سکیں تھیں۔آج بھی یہ دونوں ٹیمیں پوائنٹس کے لحاظ سے برابر ہی ہیں کیونکہ دونوں کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||